ٹک ٹاک اب گوگل میپس کو ٹکر دینے کیلئے بھی تیار،اہم خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
ٹک ٹاک کی جانب سے ایپ کے اندر سرچ انجن کو بتدریج بہتر بنایا جا رہا ہے اور اب یہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم گوگل میپس کو بھی ٹکر دینے کے لیے تیار ہے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے مخصوص مقامات کے ریویوز کسی ویڈیو کے کمنٹس ٹیب میں ہی فراہم کیے جارہے ہیں۔یہ نیا فیچر فی الحال آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے اور اس سے صارفین کے لیے نئی سرچ کرنا یا گوگل اوپن کرکے کسی مقام کو جاننے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔
جن صارفین کو اس نئے فیچر تک رسائی حاصل ہے، وہ جب ویڈیو کے کمنٹس پر کلک کریں گے تو انہیں ریویوز نامی ٹیب نظر آئے گی۔مثال کے طور پر اگر وہ نیویارک کے سینٹرل پارک کی ویڈیو دیکھتے ہیں، وہ صارفین کی لوکیشن کے بارے میں اسٹار ریٹنگز، ان کے ریویوز اور اپ لوڈ کی جانے والی تصاویر کو بھی دیکھ سکیں گے۔
آپ ریویو کرنے والے فرد کے یوزر نیم پر کلک کرکے اس کی ٹک ٹاک پروفائل پر جاسکیں گے۔یہ ٹک ٹاک کی جانب سے گوگل کو ٹکر دینے کی کوششوں میں نیا اضافہ ہے۔
2022 میں گوگل کے ایک عہدیدار نے بتایا تھا کہ ٹک ٹاک ایپ بہت تیزی سے سرچ انجن کے شعبے میں گوگل کے حصے پر قبضہ کر رہی ہے خصوصاً نوجوان انٹرنیٹ سرچ کے لیے ٹک ٹاک کو ترجیح دے رہے ہیں۔اب ٹک ٹاک کی جانب سے متعدد شعبوں میں گوگل کی بالادستی کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔نوجوانوں کے لیے انٹرنیٹ سرچز کے لیے ترجیح پلیٹ فارم بننے کے ساتھ ٹک ٹاک نے 2024 میں امیج سرچ کے آپشن کو متعارف کرایا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ٹک ٹاک کی جانب سے کے لیے
پڑھیں:
چینی کمپنی کو شپ یارڈ کیلئے پورٹ قاسم پر تیار جیٹی دینےکا فیصلہ
کراچی(نیوز ڈیسک) وزارت میری ٹائم افیئرز نے پورٹ قاسم پر عالمی معیار کا شپ یارڈ بنانے کے لیے چینی کمپنی کو پورٹ قا سم پر جیٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرمیری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری نے بتایا کہ چینی کمپنی کوشپ یارڈ کے لیے پورٹ قاسم پر تیار جیٹی دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پر سالانہ 6 جہازبنانےکی گنجائش ہوگی اور پاکستان جہاز بنانے کی ادائیگی روپوں میں کرےگا۔
جنید چوہدری نے مزید کہا کہ دوسری شپ یارڈ بنانے کےلیے بھی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔