حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کیلیے 178 پاکستانی زائرین بھارت پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
لاہور:
حضرت امیر خسروؒ کے 721 ویں سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے 178 پاکستانی زائرین پر مشتمل قافلہ بھارت پہنچ گیا ہے۔
زائرین نے دہلی میں واقع حضرت نظام الدین اولیاءؒ اور حضرت امیر خسروؒ کے مزارات پر حاضری دی اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
بھارت میں تعینات پاکستان کے ناظم الامور نے بھی زائرین کے ہمراہ درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءؒ پر حاضری دی۔ اس موقع پر درگاہ کے سجادہ نشین نے ناظم الامور اور زائرین کے قافلہ کے سربراہ کی روایتی دستار بندی کی جو عقیدت اور روحانی وابستگی کا مظہر ہے۔
ناظم الامور نے اپنے خطاب میں حضرت امیر خسروؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ برصغیر کے عظیم صوفی شاعر تھے جنہوں نے اسلامی روحانی اقدار کو مقامی تہذیب کے ساتھ ہم آہنگ کر کے محبت، رواداری اور ہم آہنگی کا پیغام عام کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت خسروؒ کی تخلیق کردہ قوالی آج بھی دلوں کو جوڑنے اور روحانی سکون دینے کا ذریعہ ہے۔
پاکستانی زائرین کا یہ دورہ برصغیر کی صوفی روایات اور مشترکہ روحانی ورثے کی علامت ہے جو دونوں ممالک کے عوام کو باہم جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی کے منصوبے شروع ہو جاتے‘ مکمل ہونے کا نام نہیں لیتے: حافظ نعیم
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارے 9 ٹاؤنز چیئرمینوں کی کارکردگی قابض میئر کی کارکردگی کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہے، ہم تو چاہتے ہیں کہ تعلیم،صحت، عوامی خدمت اور تعمیر وترقی میں مقابلہ ہو لیکن پیپلزپارٹی کا ان کاموں سے کوئی تعلق نہیں، اختیارات و وسائل کی کمی کے باوجود ہمارے تمام ٹاؤنز میں تعمیر وترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ اختیارات سے بڑھ کر عوامی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے۔ پیپلزپارٹی رکاوٹیں ڈالنے کے بجائے ٹاؤن، یوسیز کو فنڈز دے۔ فارم 47 والی حکومت اور قبضہ میئر شپ کو تسلیم نہیں کرتے، کراچی کے ترقیاتی منصوبے تو شروع ہو جاتے ہیں لیکن مکمل ہونے کا نام نہیں لیتے، کراچی کو لوٹنے و تباہ و برباد کرنے والا وڈیرہ شاہی مائنڈ سیٹ اب مزید نہیں چلے گا۔ سسٹم کو اب خیرباد کہنے کا وقت آگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم سی نارتھ ناظم آباد کے تحت پارک بارہ دری بلاک Aمیں نارتھ ناظم آباد کے عوام کے لیے تکمیل شدہ اور آئندہ کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب و پریس بریفنگ اور ٹی ایم سی نیو کراچی کے تحت پاور ہاؤس چورنگی سے نیو کراچی نمبر 3 تک نئی تعمیر شدہ سڑک کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے آئندہ کے منصوبوں کے حوالے سے تختی کی نقاب کشائی بھی کی اور نیو کراچی میں معروف نعت گو شاعر اعجاز رحمانی کے نام سے منسوب سڑکوں کا افتتاح کیا۔