شہر قائد کے ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث پورشن مافیا کے ٹھیکیداروں، سہولت کاروں اور بلڈرز کیخلاف مقدمہ درج کر کے متعدد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیرقانونی تعمیرات اور اس میں ملوث ٹھکیدار پورشن مافیا سمیت سہولت کاروں کے خلاف گھیراتنگ کردیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کئی ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ہے، 18 سے زائد ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ مزید گرفتاریوں کے لئے کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف حکومت سندھ کی ہدایات کے مطابق زیروٹالرنس پالیسی غیرقانونی تعمیرات کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پورے شہر میں غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ٹھکیدار و سہولت کاروں اور پورشن مافیا کے خلاف بھرپور قانونی کارروائیاں کی جائیں گی، غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ اورملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

غیرقانونی تعمیرات سے متعلق حکومت سندھ کی زیروٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے ڈائریکٹرجنرل محمد اسحاق کھوڑو مسلسل متحرک ہیں، انکی جانب سے شہر کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے اور ملوث ملزمان کے خلاف  سخت ایکشنز  کے سلسلے میں  فیصلے اور لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔

ایس بی سی  اے کی جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اب تک  260 سے زائد کاروائیاں عمل میں لائی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ  ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی خصوصی ہدایات پر ایس بی سی اے کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز،ویجیلینس ٹیم اور ڈیمالیشن ڈائریکٹر و دیگر افسران و عملے کے ہمراہ  علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف روزانہ کے بنیاد پر کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں غیرقانونی تعمیرات غیرقانونی تعمیرات کے پورشن مافیا کے خلاف

پڑھیں:

پیکا ایکٹ؛ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات درج

لاہور:

ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات درج  درج کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق اہم سیاسی و سرکاری شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے یا  اپلوڈ کرنے  کے معاملے میں  ڈی ائی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والوں کیخلاف پولیس کا کریک  ڈاؤن جاری ہے۔

اس دوران ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں کے دوران پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق قومی اداروں کے خلاف قابل اعتراض اور نازیبا مواد کی تشہیر میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لے کر سخت سے سخت سزا دلوائی جائےگی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ان عناصر کامقصد معاشرے میں انتشار اور اداروں کے خلاف منافرت پھیلانا ہے۔  ملزمان کو تمام قانونی شواہد  کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ بلڈنگ، ڈی جی اسحاق کھوڑو بدعنوان افسران کو تحفظ دینے لگے
  • کراچی؛ ماں اور سوتیلے باپ پر کمسن بچے کے قتل کا الزام، دونوں ملزمان گرفتار
  • پیکا ایکٹ؛ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات درج
  • کراچی: برطرف پولیس اہلکار گاڑیاں چھیننے لگے
  • کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار
  • سندھ بلڈنگ، ڈی جی اسحاق کھوڑو کی بدعنوان افسران پر مہربانیاں جاری
  • کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ بیٹی گرفتار
  • سندھ بلڈنگ ،غیر قانونی تعمیرات پر سندھ بلڈنگ کا پراسرار رویہ
  • کراچی: سوٹ کیس سے لاش ملنے کا معمہ حل، قاتل قریبی خاتون دوست نکلی
  • پنجاب میں ہنی ٹریپ میں ملوث دو بڑے گینگز گرفتار