ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت جمعرات کو پاکستان کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ کی ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ کے ساتھ ون آن ون ملاقات ہو گی، وفود کی سطح پر مذاکرات کئے جائیں گے۔ ملاقات کے دوران اقتصادی، تجارتی، توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ ون آن ون ملاقات ہو گی، وفود کی سطح پر مذاکرات کئے جائیں گے۔ ملاقات کے دوران اقتصادی، تجارتی، توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی، دونوں ممالک کے درمیان متعدد ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوں گے، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے ویزوں کے خاتمے کے معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ کا یہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہنگری کے وزیر خارجہ دفتر خارجہ کے کے مطابق
پڑھیں:
افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورہ پاکستان ملتوی
افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورہ پاکستان تکنیکی وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا۔
افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امیر خان متقی کا دورہ پیر کے روز شیڈول تھا، جس کے دوران ان کی پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں طے تھیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون، سرحدی صورت حال اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔ اب وزیر خارجہ کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں متوقع ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی افغانستان کے دورے کرچکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی دورہ پاکستان ملتوی وی نیوز