وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے ساتھ ساتھ دیگر خطرناک بیماریوں کے خلاف مدافعت کے لیے معمول کی ویکسینیشن کی ملک گیر فراہمی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے، انسداد پولیو مہم کے حوالے سے گراس روٹ لیول تک  آگاہی اور کمیونٹی موبلائیزیشن یقینی بنائی جائے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو 21 سے 27 اپریل کو شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے بارے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ مزکورہ مہم میں ساڑھے 45 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی جبکہ اس ملک گیر مہم میں 4 لاکھ 15 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر مہم کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن 28 سے 30 اپریل کو مکمل کر لی جائے گی.

 

ملک میں گزشتہ انسداد پولیو مہمات کے نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 10 فروری 2025 سے اب تک ملک میں ایک بھی پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ انسداد پولیو مہمات کی کولڈ چین ٹریکنگ کو ڈیجیٹل نظام کے تحت مانیٹر کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ قومی صحت سید مصطفی کمال، وزیرِ اعظم کی پولیو کیلئے خصوصی نمائندہ عائشہ رضا فاروق، صوبائی وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عزرا فضل، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز، اور بین الاقوامی شراکت داروں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے متعلقہ حکومتی اداروں، بین الاقوامی اداروں و شراکت داروں کی کوششیں قابل ستائش ہیں، یقینی بنایا جائے کہ 21 اپریل سے انسداد پولیو کی شروع ہونے والی مہم میں پانچ برس سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کی ویکسین پلائی جائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  مہم کے ساتھ ساتھ دیگر خطرناک بیماریوں کے خلاف مدافعت کیلئے معمول کی ویکسینیشن کی ملک گیر فراہمی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے، انسداد پولیو مہم کے حوالے سے گراس روٹ لیول تک اس کی آگاہی اوت کمیونٹی موبلائیزہشن یقینی بنائی جائے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں شریک ورکرز مشکل حالات کے باوجود اس موذی مرض کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے محنتی پولیو ورکرز پر فخر ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انسداد پولیو مہم کے

پڑھیں:

اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت بین الوزارتی اجلاس، بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ

اسلام آباد:

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزارتِ خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطح کا  بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت کی کارکردگی، بالخصوص بیرونِ ملک پاکستان مشنز کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے رپورٹ بھی پیش کی گئی جب کہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے پاکستان کے سفارتی اثر و رسوخ کو مزید مضبوط بنانے، مشنز کی کارکردگی کو قومی اسٹریٹجک اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اور بیرونِ ملک ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر ہم آہنگی و تعاون کے ذریعے مزید موثر بنانے پر زور دیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ پیٹرولیم، وزیرِ مملکت برائے ریلوے، قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکرٹری کابینہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، تجارت، داخلہ، انسانی وسائل و ترقی، اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹریز سمیت وزارتِ خزانہ، اطلاعات اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی استنبول روانگی، فلسطین میں صورتحال پر بین الاقوامی اجلاس میں شرکت
  • نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، غزہ کی صورتحال پر اہم اجلاس میں شریک ہونگے
  • مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
  • سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
  • آج کا دن ہمیں ڈوگرہ راج کیخلاف بغاوت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پیغام
  • اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت بین الوزارتی اجلاس، بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ
  • غیرقانونی افغان باشندوں کے انخلاء سے متعلق اہم اجلاس
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار پیر کو ترکیہ روانہ ہوں گے
  • گلگت، وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کا پہلا باضابطہ اجلاس