شوہر کے پیسوں سے کہاں سرمایہ کاری کی، اداکارہ نادیہ حسین نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے شوہر کی جانب سے دیے گئے پیسوں سے بیوٹی سیلون میں سرمایہ کاری کی ہے۔
کروڑوں روپے کے فراڈ کے معاملے میں نادیہ حسین کو آج ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ جس کے بعد اداکارہ نے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔
نادیہ حسین ڈھائی گھنٹے ایف آئی اے کے دفتر میں موجود رہیں، بیان مکمل کرنے کے بعد اداکارہ کو ان کا دیا ہوا بیان پڑھایا گیا اور تصدیق کے بعد ان سے دستخظ لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل کرنے کی نیت نہیں تھی، اداکارہ نادیہ حسین
اداکارہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شوہر نے ان کو بیوٹی سیلون میں لگانے کے لیے پیسے دیے تھے۔ وہ پیسے لکی ون اور طارق روڈ پر موجود برانچز میں لگائے اور انہی پیسوں سے سیلون میں سرمایہ کاری کی تھی جن کو ٹیکس ریٹرن میں ڈیکلیئر کیا ہے۔
یاد رہے نادیہ حیسن کے شوہر عاطف خان پر کرپشن کے الزام کے تحت ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی بینک کے ساتھ 70 کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے، ملزم کی جانب سے 80 ملین کے کمپنی فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کی رہائی کے لیے 3 کروڑ کا مطالبہ کیا گیا، نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر کا نمبر اور تصویر شیئر کردی
ایف آئی اے کے مطابق بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی شکایت پر تحقیقات کے بعد عاطف احمد کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کارپوریٹ فنانشل فراڈ کے ذریعے کمپنی فنڈز کی خورد برد میں ملوث ہے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے تھرڈ پارٹی کے 654 ملین غیرقانونی طور پر ایکوائر کیے، کمپنی فنڈز سے انہیں ہائی مارک اپ کے ساتھ ادائیگی کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی اے فراڈ کیس نادیہ حسین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے فراڈ کیس نادیہ حسین ایف ا ئی اے نادیہ حسین کیا گیا کے لیے کے بعد
پڑھیں:
عمان نے غیر ملکیوں کے لیے طویل مدتی رہائش کا پروگرام متعارف کرادیا
عمان نے غیر ملکیوں کے لیے طویل مدتی رہائش کا پروگرام متعارف کرایا ہے تاہم اس کے لیے خواہشمند افراد کو شرائط پوری کرنی ہوں گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان نے غیر ملکیوں کے لیے اپنے ملک میں طویل مدتی رہائش کا پروگرام متعارف کرایا ہے۔ اب سرمایہ کاری کے ذریعہ طویل مدت تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔ تاہم طویل مدتی رہائش کی اہلیت صرف سرمایہ کاری نہیں بلکہ دیگر اہم شرائط بھی ہیں، جن کو پورا کرنا لازمی ہوگا۔
عمان میں طویل مدت رہائش کے خواہشمند افراد کو کم از کم 10 سال تک رہائش اختیار کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ کم از کم 5 لاکھ عمانی ریال (تقریباً 1.3 ملین امریکی ڈالر) مالیت کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ یہ سرمایہ عمان میں کاروبار، ریئل اسٹیٹ یا منظور شدہ شعبوں میں لگانا ہوگا۔
عمان میں طویل مدت رہائش کے خواہشمند امیدوار کی عمر 21 سال سے زیادہ ہونی چاہیے۔ اس کو ملک میں قیام کے لیے اپنے اچھے کردار کا ثبوت (پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ) دینا ہوگا۔ اس کے علاوہ عمان کے قوانین کی پاسداری بھی کرنا ہوگی۔
جو شخص مذکورہ شرائط اور اہلیت کے معیار پر پورا اترے گا۔ اس کو 5 سے 10 سال کے لیے عمان کا رہائشی ویزا ملے گا، جو قابل تجدید ہوگا۔ اس میں خاندان کے افراد (بیوی / شوہر، بچوں) کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے، جب کہ اس کے لیے کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے۔
خواہشمند افراد عمان کے رائل پولیس یا متعلقہ حکام سے رابطہ کریں اور سرمایہ کاری کے ثبوت اور دیگر متعلقہ دستاویزات جمع کرائیں۔
متعلقہ حکام کی جانب سے درخواست کی منظوری کے بعد ویزا جاری کیا جائے گا۔
مزید تفصیلات کے لیے عمان کی سرکاری ویب سائٹ یا سفارتخانے سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔