کراچی میں ہیوی ٹریفک رات دس بجے تک سڑکوں پر نہیں آ سکے گی
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
سٹی42: سب سے بڑے اور گنجان شہر کراچی میں ٹریفک حادثات کو لسانی نفرت پھیلانے کا ذریعہ بنانے کی کوششوں کے جواب میں انتظامیہ نے ٹریفک حادثات سے بچنے کے لئے اہم انتظامی اقدامات کئے ہیں۔ آج کراچی میں صبح8 سے رات 10 بجے تک ہر طرح کی ہیوی گاڑیوں کے سڑک پر آنے پر پابندی لگا دی گئی۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیےدفعہ 144 کے تحت صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈی جی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر شہر میں دفعہ 144 کے تحت شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کی ہے۔
کراچی میں ٹریفک حادثات کو لسانی نفرت پھیلانے کے لئے استعمال کرنے کی منظم سازش سامنے آنے کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر کمشنر کراچی حسن نقوی نے ہیوی ٹریفک کے دن بھر سڑک پر نہ آنے کا نوٹیفیکشن جا ری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک شہر میں ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی اور پابندی کا اطلاق مال بردار گاڑیوں پر بھی ہوگا۔
بائیومیٹرک کروانے کی ڈیڈلائن، عازمین حج کیلئے اہم خبر
ہیوی ٹریفک کو سپرہاوے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا براستہ سلپ روڈ چلنے کی اجازت ہوگی، اسی طرح نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی براستہ منظر پیٹرول پمپ، یونس چورنگی، داؤد چورنگی سے جام صادق چلنے کی اجازت ہوگی جبکہ ناردرن بائی سے پراچہ چوک، اسٹیٹ ایونیو، سیمنز چورنگی سے گلبائی ماڑی پورروڈ پر ہیوی ٹریفک کو آمدورفت کی اجازت ہوگی۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹریفک حادثات ہیوی ٹریفک کراچی میں بجے تک
پڑھیں:
کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائینگے
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان جدید کیمروں کی مدد سے کیا جائے گا اور بغیر کسی مداخلت یا سفارش، ثبوت کے ساتھ شہریوں کے گھروں پر ارسال کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ٹریفک پولیس اور لوک سہائتہ کے اشتراک سے روڈ سیفٹی اور فیس لیس ای ٹکٹنگ کے حوالے سے ایک جامع آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس مہم کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی اہمیت اور ایک جدید، خودکار چالان نظام سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے۔ یکم اکتوبر 2025ء سے فیس لیس ای چالان سسٹم باضابطہ طور پر فعال کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان جدید کیمروں کی مدد سے کیا جائے گا اور بغیر کسی مداخلت یا سفارش، ثبوت کے ساتھ شہریوں کے گھروں پر ارسال کیا جائے گا۔ اس جدید نظام کے تحت شہر بھر میں نصب جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خودکار نگرانی کی جائے گی، خلاف ورزی کی صورت میں تصویری یا ویڈیو ثبوت کے ساتھ چالان جاری ہوگا۔
شہریوں کو شفاف، منصفانہ اور مؤثر قانون نافذ کرنے کا ایک نیا تجربہ فراہم کیا جائے گا۔ آگاہی مہم کے دوران شہر کے مختلف اہم مقامات، بالخصوص ٹریفک سگنلز پر شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ رضاکار، لیڈی کانسٹیبلز اور تعلیمی اداروں کے طلباء ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر شہریوں کو آگاہ کر رہے ہیں، ٹریفک قوانین کی پابندی، روڈ سیفٹی اور نظام میں شفافیت کی اہمیت کو اجاگر کیا جا رہا ہے، یہ اقدام کراچی شہر کو زیادہ محفوظ، منظم اور قانون پسند بنانے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔