پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں کتنے ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ایک ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال مارچ میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 36 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس تھا جو مارچ 2025 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 1.195 ارب ڈالر سرپلس ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں 109 فیصد کا اضافہ کس بات کی علامت ہے؟
رواں مالی سال کے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ میں پاکستانی برآمدات 24.660 ارب ڈالر رہیں، رواں مالی سال کے 9 ماہ میں پاکستانی درآمدات 43.388 ارب ڈالر رہیں، رواں مالی سال کے 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 18.728 ارب ڈالررہا۔
یہ بھی پڑھیں: ’کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 سال کی کم ترین سطح پر رہا‘ اسٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ جاری
دوسری جانب رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ترسیلات زر 28.029 ارب ڈالر رہیں۔
’کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس میں ہونا مستحکم ہوتی معیشت کی عکاس ہے‘وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ پر کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس میں ہونا مستحکم ہوتی معیشت کی عکاس ہے، اس مالی سال کے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 1.85 ڈالر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا مظہر ہیں، حکومتی معاشی ٹیم کی انتھک کوششوں کی بدولت کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا، ہم ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسٹیٹ بینک پاکستان سرپلس کرنٹ اکاؤنٹ معیشتذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک پاکستان سرپلس کرنٹ اکاؤنٹ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں پاکستان اسٹیٹ بینک سرپلس میں ارب ڈالر
پڑھیں:
’ایکس‘ اکاؤنٹ کے معاملے پر عمران خان سے جیل میں تفتیش: ’وی ٹاک‘ میں اہم خبروں پر تبصرہ
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اہم تبصرہ ایکس اکاؤنٹ جیل میں تفتیش عمران خان وی ٹاک وی نیوز