نسیم شاہ کا شادی کے حوالے سے دلچسپ اظہارِ خیال
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کاکہنا ہے کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خوش رہیں، امید ہے شادی کے بعد بھی خوش رہیں گے۔
پاکستان سپر لیگ 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے 22 سالہ نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں بابر اعظم والی ڈرائیو زیادہ پسند ہے، اشتہارات میں زیادہ آنے پر کسی کو جواب دہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ کس طرح انجوائے کرتے ہیں ، شاداب خان سے پوچھیں۔انسان کو ہمیشہ سیکھنا چاہیے اور کوشش کرنی چاہیے،کھلاڑی کو میدان میں جارحیت دکھانی چاہیے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
— فائل فوٹوپولیس نے مانسہرہ میں ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے بالا کوٹ میں ریچھ کا بچہ برآمد کر کے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔
کسٹم عملے نے ریچھ کے 2 بچوں کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔
گرفتار ملزم ریچھ کے بچے کو بالاکوٹ سے پشاور لے جانا چاہتا تھا۔
ریچھ کے بچے کو محمکۂ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا۔
گرفتار اسمگلر پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔