ملکی تاریخ میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 19.5 کروڑ ڈالر سرپلس، سٹیٹ بنک: معاشی استحکام کا عکاس، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
کراچی+اسلام آباد (کامرس رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی+نمائندہ خصوصی ) ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ارب 19 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ سٹیٹ بنک اعلامیہ کے مطابق مارچ 2024ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 36کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے سرپلس تھا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ریکارڈ ماہانہ ورکرز ترسیلات سے مارچ کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ 1ارب 19 کروڑ ڈالر پر پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کا حجم پہلی بار 4 ارب ڈالر کی حد عبور کر گیا۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2025ء کے دوران ترسیلاتِ زر کا حجم 4.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کرنٹ اکائونٹ کرنٹ اکاو نٹ کروڑ ڈالر پہلی بار نٹ سرپلس
پڑھیں:
کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
کراچی:حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی میں ڈیڑھ کرور روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالرز برآمد کرلیے گئے۔
ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم بلال سلیم کو کلفٹن (کراچی) سے گرفتار کیا گیا ہے، جو حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔ ملزم کے قبضے سے 55000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
گرفتار ملزم سے موبائل فونز ، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن بھی نہیں کر سکا، جسے باضابطہ گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔