Daily Pakistan:
2025-09-18@22:59:27 GMT

حکومت نے کس چیز کے ذریعے 220 ارب کا قرض لے لیا؟ بڑی خبر

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

حکومت نے کس چیز کے ذریعے 220 ارب کا قرض لے لیا؟ بڑی خبر

 اسلام آباد (آئی این پی )حکومت نے ٹریژری بلز (ٹی بلز) اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بیز) کی نیلامی کے ذریعے مجموعی طور پر ایک ہزار 220 ارب روپے جمع کرلئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت کو ٹی بلز کے لیے ایک ہزار 730 ارب روپے اور پی آئی بیز کے لیے ایک ہزار 592 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کار مجموعی طور پر 33 کھرب روپے سے زائد رقم رسک فری حکومتی سیکیورٹیز میں لگانے کے لیے تیار ہیں۔

حکومت نے ٹی بل نیلامی کے ہدف 850 ارب روپے کے مقابلے میں 965 ارب روپے جمع کیے، جب کہ میچیورٹی کی رقم 821 ارب روپے تھی۔یہ حیران کن بولیاں بینکوں کی نجی شعبے کو قرضے دینے میں ناکامی کی بھی عکاسی کرتی ہیں، کیوں کہ دسمبر 2024 سے قرضوں میں کمی واقع ہو رہی تھی۔غیر پیداواری سرکاری کاغذات میں سرمایہ کاری نجی شعبے میں ترقی کے امکانات کو کم کرتی ہے، کٹ آف کے منافع میں ایک ماہ کے ٹی بلز کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں آئی، جو 6 بی پی ایس کم ہوکر 12.

32 فیصد رہ گئی۔6، 3 اور 12 ماہ کی سرمایہ کاری پر ریٹرن 12.01 فیصد، 11.99 فیصد اور 12.01 فیصد پر برقرار رہے۔پی آئی بیز کے لیے بولیاں ایک ہزار 592 ارب روپے تک پہنچ گئیں، لیکن حکومت نے نیلامی کے 400 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں صرف 261 ارب روپے کا قرض لیا۔ 

آڈیو لیکس کیس: علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے برقرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت 3لاکھ 88 ہزار 600 روپے فی تولہ پر مستحکم
  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے برقرار
  • لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا
  • ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے
  • راولپنڈی میں ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کا دوسرا دن مکمل
  • بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرضہ جات کی فراہمی میں 15.1 فیصد اضافہ
  • کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
  • پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
  • حکومت کا 2600 ارب روپے کے قرض قبل از وقت واپس کرنے اور 850 ارب کی سود بچانے کا دعویٰ
  • تاریخ میں پہلی بار 2600 ارب روپے قرض قبل ازوقت واپس کیا گیا، ترجمان وزارت خزانہ