ہمارے قانون سازی کرنیوالے ایم پی ایز کو اے آئی کا پتہ نہیں: ملک محمد احمد خان
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ملک احمد خان ---فائل فوٹو
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہمارے ایم پی ایز جو قانون سازی کرتے ہیں انہیں اے آئی کا پتہ ہی نہیں ہے۔
انہوں نے نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمیں اپنی کامیابی کا ایجنڈا طے کرنا ہو گا۔
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہم نے اے آئی کو زندگی میں شامل نہ کیا تو دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی عزت پر حرف نہیں آنا چاہیے، لوگوں کو کریمنل ایکٹ پر پکڑا جانا چاہیے، لوگوں کو پکڑا گیا وجوہات کوئی بھی ہوں، جن کا کام سیاست کرنا ہے، پارلیمنٹ میں سیاست سے گھبرا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ حالیہ تحقیق سے پتہ چلا کہ انسانوں نے ایسی ٹیکنالوجی بھی بنائی ہے جسے کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں آرٹیفشل انٹیلیجنس سے متعلق شعور پیدا کرنا ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
صرف بیانات سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے: عطاء تارڑ
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹووفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو تعاون کی پیشکش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے، سیاست کرنا آپ کا حق ہے، لیکن خیبر پختون خوا کے معاملات کو دیکھنا بھی آپ کی ذمے داری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی درجۂ حرارت کو کم کرنے کے لیے بات چیت ہونی چاہیے، انکوائری وہاں ہوتی ہے جہاں پر کوئی ابہام ہو۔