ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب کیساتھ ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران روس کو اپنا اہم و اسٹریٹیجک پارٹنر سمجھتا ہے جبکہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، پوری تاریخ میں کبھی اتنے قریبی و مضبوط نہیں رہے!! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف کے ساتھ ملاقات کی اور روسی وزیر خارجہ کی جانب سے گرمجوشی کے ساتھ استقبال اور اعلی مہمان نوازی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل میری جناب پیوٹن کے ساتھ بھی اچھی و طویل ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران میں نے انہیں رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تحریری پیغام بھی پیش کیا۔ اس پیغام کی وضاحت کرتے ہوئے، سید عباس عراقچی نے کہا کہ یہ جناب پیوٹن کے پیغام کے جواب میں دیئے گئے ایک پیغام کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے لئے بھی ایک پیغام کا حامل تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران روس کو اپنا اہم و اسٹریٹجک پارٹنر سمجھتا ہے اور ہم اہم معاملات پر آپس میں مشاورت کرتے ہیں! ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ شاید تاریخ میں کبھی بھی ایران و روس کے درمیان اتنے قریبی و مضبوط تعلقات نہیں رہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے حال ہی میں ماسکو میں ایک جامع اسٹریٹجک معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں کہ جس نے ہمارے تعلقات کے طول و عرض کو مزید بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ یہ معاہدہ ہمارے نئے تعلقات کی بنیادیں فراہم کرتا ہے لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کی جانب سے فراہم کردہ بنیادیں، طویل المدتی تناظر پر مبنی ہیں۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم آج بہت سے، بشمول باہمی و علاقائی امور اور اہم بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید عباس عراقچی کے ساتھ کہا کہ

پڑھیں:

ایران ہمسایہ ممالک سے قریبی اور گہرے تعلقات کا خواہاں ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے کہا ہے کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ ساتھ روس اور چین جیسے کلیدی بین الاقوامی شراکت داروں سے تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران پاکستانی حمایت کبھی نہیں بھولے گا، صدر مسعود پزشکیان کا محسن نقوی سے اظہار تشکر

وزارت خارجہ تہران میں ایرانی نائب وزرائے خارجہ اور سینیئر سفارتکاروں سے ملاقات کے دوران صدر پزشکیاں نے کہا کہ ہم مربوط حکمت عملی اور پالیسیوں کے تحت سب سے پہلے اپنے ہمسایوں کے ساتھ قریبی، گہرے اور بہتر تعلقات کے فروغ کو ترجیح دیں گے، اور پھر ان ممالک سے تعلقات کو وسعت دیں گے جن سے ہمارے مثبت روابط ہیں، جیسے روس، چین،BRICS  گروپ، شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اور یوریشین یونین۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یورپی ممالک اور دیگر اقوام کے ساتھ بھی حکمت، وقار اور مصلحت کی بنیاد پر تعاون جاری رکھیں گے۔

13 سے 25 جون کے دوران ایران پر اسرائیلی جارحیت کا حوالہ دیتے ہوئے صدر نے کہا کہ یہ حملہ بے مثال امریکی حمایت کے سائے میں ہوا، اور قابض صیہونی حکومت نے 12 روزہ جنگ میں ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن ایرانی قوم نے قابلِ تحسین مزاحمت کا مظاہرہ کیا، جسے سراہنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حملے میں ایرانی صدر پزشکیان کے زخمی ہونے کا انکشاف، ایرانی میڈیا کی تصدیق

انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے (IRIB) اور دیگر میڈیا چینلز کی مدد سے ایرانی سفارتکاری دن رات فعال رہی۔

صدر نے بتایا کہ اگرچہ بعض ادارے عارضی طور پر بند رہے، مگر ہمارے کارکن متعلقہ شعبوں میں موجود رہے اور عالمی سطح پر روابط قائم کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ یہ نکلا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو چھوڑ کر تقریباً تمام عالمی اداروں نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

صدر پزشکیاں نے زور دیا کہ اسرائیل نے ایک ایسی جنگ کا آغاز کیا جو بین الاقوامی قوانین و اصولوں کے مطابق سراسر غیر قانونی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا آئی اے ای اے سے تعاون دوہرے معیار کے خاتمے سے مشروط، صدر مسعود پزشکیان

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج کی دنیا میں بڑی طاقتیں اس طرح کی جارحیت کو جواز فراہم کرتی ہیں،” انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اس امر پر زور دیا ہے کہ ایران کی سلامتی اور دفاعی فورسز کو ملک کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار رہنا چاہیے، جبکہ ساتھ ہی سفارتکاری کو بھی اولین ترجیح میں شامل رکھا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل امریکا ایرانی صدر جنگ چین روس مسعود پزشکیان

متعلقہ مضامین

  • اگر دوبارہ جارحیت کی تو مزید سخت جواب ملیگا، سید عباس عراقچی کا امریکہ کو انتباہ
  • اویس لغاری کا کرغزستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور
  • متحدہ علماء محاذ پنجاب کے تحت پیغام شہادت سیدنا امام حسینؑ سیمینار
  • پاکستان امریکا کے ساتھ بھی مضبوط ترین تعلقات چاہتا ہے: اسحاق ڈار
  • ایران ہمسایہ ممالک سے قریبی اور گہرے تعلقات کا خواہاں ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
  • میں نے سید عباس عراقچی سے کہا کہ ترکیہ آپکا اپنا گھر ہے، ھاکان فیدان
  • پاک ایران وزرائے خارجہ کا غزہ میں اسرائیلی مظالم پر اظہارِ تشویش
  • چین اور مالدیپ روایتی دوست اور  ہمسایہ ممالک ہیں، چینی صدر
  • پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ میں اسرائیلی مظالم پر اظہار تشویش
  • 12 روزہ جنگ نے نشاندہی کی کہ کون سفارتکاری کا حامی ہے، سید عباس عراقچی