امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے کیلی فورنیا کے شہر سکرامینٹو سے ہرپریت سنگھ نامی بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص ہرپریت سنگھ کا تعلق سکھ علیحدگی پسند جماعت ببر خالصہ انٹرنیشنل ہے اور اس پارٹی کو بھارت میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا چکا ہے۔

2023 کے دوران چندی گڑھ میں ایک پولیس آفیسر پر ہونے والے گرینیڈ حملے میں اس تنظیم کے ایک مقامی رہنما ہرپریت سنگھ کے ملوث ہونے کا الزام تھا۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ہرپریت سنگھ بھارت میں ببر خالصہ انٹرنیشنل کے کارکنوں کو مالی امداد، ہتھیار اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتا تھا۔

ادھر ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ہرپریت سنگھ غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے انکرپٹڈ ایپلیکیشنز اور "برنر فونز" کا استعمال کرتا رہا۔

خیال رہے کہ یہ گرفتاری امریکا اور بھارت کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

ہرپریت سنگھ فی الحال امریکی وفاقی حراست میں ہیں اور اس کی بھارتی حکام کے ساتھ قانونی کارروائی اور ممکنہ حوالگی پر مشاورت جاری ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہرپریت سنگھ

پڑھیں:

بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام

نئی دہلی میں بھارت اور امریکا کے درمیان ہونے والے اہم تجارتی مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ 

مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت برینڈن لنچ جبکہ بھارتی وفد کی قیادت راجیش اگروال نے کی۔ دونوں فریقین نے مزید ملاقاتوں پر تو اتفاق کیا لیکن بڑے مسائل پر پیش رفت نہ ہوسکی۔

بھارتی وزیر تجارت سنیل برتھوال نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ امریکا کے ساتھ کئی سطحوں پر بات چیت جاری ہے تاہم روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں اور واشنگٹن اس پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے بھارت زرعی مصنوعات، دودھ اور گندم پر عائد بلند ٹیکسز کم کرے تاکہ تجارتی ڈیل آگے بڑھ سکے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ پہلے ہی بھارت پر روس سے تیل خریدنے پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • کینیڈا، سکھوں کا بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام
  • سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان کیوں کیا؟
  • بھارتی سکھ مذہبی آزادی سے محروم، مودی سرکار نے گرو نانک کے جنم دن پر یاترا روک دی
  • مودی سرکار نے مذموم سیاسی ایجنڈے کیلیے اپنی فوج کو پروپیگنڈے کا ہتھیار بنا دیا
  • مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوتوا ایجنڈے کے تحت نفرت اور انتشار کی منظم کوششیں 
  • بھارت میں کرکٹ کو مودی سرکار کا سیاسی آلہ بنانے کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں
  • پاکستان کے خلاف بھارتی جارحانہ عزائم
  • ٹرمپ مودی بھائی بھائی
  • بھارتی جنرل یا سیاسی ترجمان؟ عسکری وقار مودی سرکار کی سیاست کی نذر