چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ریکارڈ کو ڈیجٹیلائزکرنے پر پیش رفت کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بدھ کے روز ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ممبر پلاننگ، ممبر انجینئرنگ، ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کے سنئیر افسران کے علاوہ ڈی جی پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو (پی ایل آر اے )نے شرکت کی۔
ڈی جی پی ایل آر اے نے سی ڈی اے کے اسٹیٹ مینجمنٹ، لینڈ ڈیپارٹمنٹ اور آئی سی ٹی کے لینڈ ریکارڈز کو جدید خطوط پر ڈیجٹلائز کرنے کے پراجیکٹ پر ابتک کی پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی.

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ آئی سی ٹی اور سی ڈی اے کے ریکارڈ کو ڈیجٹلائز کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے کیونکہ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور ڈیجٹلائزیشن کے بعد نہ صرف عوام کو اپنی پراپرٹیز کو ٹرانسفر، انتقال، خرید و فروخت کی فراہمی کو ممکن بنانے میں بڑی مدد ملے گی جبکہ سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کا لینڈ ریکارڈز، متعلقہ فائلیں بھی مکمل طور پر محفوظ بنائی جاسکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے میں پیپر لیس نظام متعارف کروایا جارہا ہے.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے کے آئی سی ٹی ونگ کو اس سلسلے میں متعلقہ کمیٹی کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے کو لینڈ کپمیوٹرائزیشن پراجیکٹ کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ کسی قسم کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے میں مدد مل سکے.قبل ازیں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پارک روڈ اسلام آباد میں قائم سی ڈی اے نرسری کا اچانک دورہ کیا جہاں پر انہوں نے سی ڈی اے نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے گارڈینیا حب میں تبدیل کرنے کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اس موقع پر متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے بتایا کہ 50 ایکٹر رقبے پر محیط سی ڈی اے نرسری کو 652.819 ملین روپے کی لاگت سے تیار کیا جارہا ہے اور اس منصوبے کا مقصد موجودہ سی ڈی اے نرسری کو ایک ماڈل نرسری میں تبدیل کرنا ہے جس میں مختلف قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ گارڈینیا حب منصوبے کو مستقبل میں ہارٹیکلچرل کا ایک اہم مرکز تصور کیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ مزکورہ منصوبے کے تحت جدید اور خوبصورت فلاور شاپس سمیت کیفے کی تعمیر کے کام کا جلد آغاز کیا جائے. چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ منفرد اور قدرتی حسن سے مالا مال نرسری میں جدید کنٹرولڈ اور وینٹیلیٹڈ گرین ہاسز بنائے جائیں اور منصوبے میں ٹشو پروپیگیشن کیلئے بھی نرسری کی سہولت فراہم کی جائیں.چیئرمین سی ڈی اے نے مذید کہا کہ نرسری میں رنگا رنگ پھولوں کی نمائش کیلئے بھی جگہ مختص کی جائے. انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا جامع ڈیزائن سی ڈی اے کے اس عزم کو اجاگر کرتا ہے کہ وہ اسلام آباد میں گرین ایریاز کو بہتر بنائے گا اور ماحولیاتی پائیداری کے کلچر کو فروغ دے گا. انہوں نے مزید کہا کہ نرسری کو گارڈینیا حب کے طور پر تشکیل دینا اسلام آباد کو ایک سبز اور زیادہ متحرک دارالحکومت بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے

پڑھیں:

وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر کو کیا تحائف ملے، توشہ خانہ کا 6 ماہ کا ریکارڈ جاری

وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر کو کیا تحائف ملے، توشہ خانہ کا 6 ماہ کا ریکارڈ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)کابینہ ڈویژن نے یکم جنوری 2025 سے لے کر 30 جون 2025 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کر دیا ہے۔
کیلنڈر سال 2025 کی پہلی ششماہی مدت میں وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری کو قیمتی تحائف ملے جب کہ چیف آف آرمی اسٹاف، ایئر چیف اور چیف آف نیول اسٹاف کو بھی تحائف ملے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو تحائف ملے، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ بھی تحائف وصول کرنے والوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔چیف آف جنرل اسٹاف سید عامر رضا، وائس ایڈمرل راجہ رب نواز کو بھی تحائف ملے جب کہ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد، وزیر تجارت، سیکرٹری تجارت نے بھی تحائف وصول کیے۔
اس کے علاوہ ملک احمد خان، محمد علی رندھاوا، رفعت مختار راجہ، وہاب ریاض کو تحائف ملے، تحائف وصول کرنے والوں میں زین عاصم اور عثمان باجوہ بھی شامل ہیں۔طارق فاطمی اور خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر شخصیات فہرست کا حصہ ہیں، پاکستانی حکام اور شخصیات کو بیشتر تحائف غیر ملکی اعلی حکومتی شخصیات اور دیگر نے دیے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شیلڈ کا تحفہ دیا، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے بھی وزیر اعظم شہبازشریف کو ایک شیلڈ کا تحفہ دیا تھا۔
سال 2025 کے پہلے 6 ماہ میں تحائف میں ڈیکوریشن پیسز، گھڑیاں، الیکٹرک گاڑیاں ملیں، اسی مدت میں ریڈی میڈ کارپٹ اور بیڈ شیٹ کے تحائف بھی وصول کیے گئے، تحائف میں جائے نماز، ٹیبل کلاتھ،کافی سیٹ، ٹی سیٹ اور ٹائی سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔جنوری سے جون 2025 میں وصول کنندگان نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے، کابینہ ڈویژن وصول شدہ تحائف کا تخمینہ کروا رہا ہے، پراسیس بھی جاری ہے۔اس سے قبل شہباز حکومت 2002 سے لے کر 31 دسمبر 2024 تک توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرچکی ہے، توشہ خانہ کا 1997 سے لے کر 2001 کا ریکارڈ بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیپال کی نئی عبوری وزیراعظم کا کرپشن ختم کرنے اور مظاہرین کے مطالبات پورے کرنے کا اعلان نیپال کی نئی عبوری وزیراعظم کا کرپشن ختم کرنے اور مظاہرین کے مطالبات پورے کرنے کا اعلان چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی کار پارکنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس اپنانے کا فیصلہ میچ ریفری کیخلاف آئی سی سی کو دیر سے خط، پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ معطل لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق،رواں سال کیسز کی تعداد 26ہوگئی غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام، 22ملزمان گرفتار ہمارے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے پر بے وقوف بن جاتے ہیں، وزیراعلی علی امین گنڈاپور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین گنے کی فصل پر کیڑوںکے حملے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • پی اے سی ذیلی کمیٹی اجلاس: قومی ورثہ و ثقافت سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلابی نقصانات کا جائزہ اجلاس، بحالی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کی ہدایت
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا معائنہ
  • وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر کو کیا تحائف ملے، توشہ خانہ کا 6 ماہ کا ریکارڈ جاری
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی کار پارکنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس اپنانے کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس، کراچی برانچ رجسٹری کے ماسٹر پلان کی منظوری
  • حکومت کا جدید اور تیز رفتار ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ
  • راولپنڈی اسلام آباد کیلیے بڑا منصوبہ؛ جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی
  • راولپنڈی اسلام آباد کے لیے بڑا منصوبہ؛ جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی