تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسڑ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جو شخص زندگی میں کامیابی حاصل کرتا ہے اس کو یہاں تک پہنچانے میں اساتذہ، والدین اور معاشرے کا اہم کردار ہوتا ہے، ہمیں سی ایس ایس کارنر جیسے بے لوث اداروں کی کوششوں کو پروان چڑھانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جس معاشرے اور شہر نے ہمیں عزت دی، شہرت دی اور جینے کا سلیقہ سکھایا، ہم پر فرض ہے کہ ہم اس شہر کی خدمت کریں اور مل جل کر آنے والے وقت کو اپنی نسل کے لئے بہتر بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیر سٹر مرتضیٰ وہاب نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کے نئے بیج کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وسطی طحہٰ سلیم، چیف پیٹرن سی ایس ایس کارنر طارق مصطفی، سلطانہ صدیقی، طارق فواد، علی حسن ساجد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وہ معاشرے اور قومیں ہمیشہ ترقی کرتی ہیں جہاں ذمہ داری کو تسلیم کیا جائے اور حقوق کے ساتھ ساتھ فرائض بھی انجام دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص زندگی میں کامیابی حاصل کرتا ہے اس کو یہاں تک پہنچانے میں اساتذہ، والدین اور معاشرے کا اہم کردار ہوتا ہے، ہمیں سی ایس ایس کارنر جیسے بے لوث اداروں کی کوششوں کو پروان چڑھانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم پر بلاامتیاز و تفریق ہر شخص کا حق ہے اور علم کسی کی میراث نہیں ہے، آج بے شمار غریب والدین کے بچے سی ایس ایس کی تعلیم حاصل کرکے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں اور ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔

میئر کراچی بیر سٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی تاریخ و تہذیب کو ہمیں سنبھالنا ہے اور تاریخی مقامات کو محفوظ بنانا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی فریئر ہال، خالقدینا ہال، کے ایم سی بلڈنگ اور ڈینسو ہال کی تعمیر اور تزئین و آرائش کر رہی ہے اور ان تمام عمارات کو عوام کے لئے کھلا رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جتنے بھی پبلک مقامات ہیں وہ شہریوں کی امانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تاریخی عمارات اور عوامی مقامات سے محبت ہے اور میں چاہتا ہوں کہ یہ عوام کے لئے کھلے ہوں، ان عوامی مقامات پر مشاعرے، مذاکرے، شام موسیقی اوردیگر تقریبات منعقد ہوں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سی ایس ایس کارنر انہوں نے کہا کہ وہاب نے کہا میئر کراچی ہے اور

پڑھیں:

کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میئر نے نیشنل ہائی وے تک فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • ماتلی میں آئس کے بڑھتے نشے کیخلاف آگاہی سیمینار
  • قومیں سڑکوں سے بنتی ہیں
  • کراچی، 11 سالہ بچی کی پراسرار ہلاکت، گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کا انکشاف
  • میئر کراچی کی گھن گرج!
  • عورتوں کے بجائے مرد بچے جنیں گے؟ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کارنامہ
  • کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • قدرتی وسائل اور توانائی سمٹ 2025 میں پاکستان کی صلاحیت اجاگر کیا جائے گا
  • کراچی، عباسی شہید اسپتال کے خواتین وارڈ کے افتتاح پر مرد مریضوں کی موجودگی، حقیقت سامنے آگئی
  •  سیاسی حریفوں نے حب کینال اور شاہراہ بھٹو کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا، میئر کراچی