سیہون / بھان سعید آباد: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نہروں کے منصوبے کے خلاف سندھ متحد ہے، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے نہروں کے منصوبے پر اپنا واضح موقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام اس منصوبے کے خلاف متحد اور سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ عمرکوٹ کے عوام نے سازشی عناصر کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سیہون میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ بات چل رہی تھی کہ صرف پیپلز پارٹی ہی کینالز کو بند کروا سکتی ہے اور یہ بات درست ہے کیونکہ ان کینالز کی منظوری نگراں حکومت نے ارسا سے لی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس میں پہلے ہی یہ واضح کر چکے ہیں کہ ان کینالز کو کسی صورت سپورٹ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے دوران عوام نے بھرپور انداز میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا اور حال ہی میں حیدرآباد ڈویژن میں ہونے والا جلسہ بھی ایک شاندار اور بڑا جلسہ تھا۔ مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ یہ تو صرف ایک ڈویژن کا جلسہ تھا، ابھی سکھر، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص اور کراچی میں بھی جلسے ہوں گے۔

مراد علی شاہ نے کینالز کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ان کے احتجاج کو ویلکم کیا جاتا ہے، تاہم بعض عناصر اس احتجاج کو پیپلز پارٹی کے خلاف سازش کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ ہم کینالز کے معاملے پر عوام کے ساتھ ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف

پڑھیں:

وزیراعلیٰ سندھ کی صدرآصف علی زرداری کو سالگرہ پر مبارکباد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کو سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری پیغام میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری تدبر، حوصلے اور مفاہمت کی علامت ہیں، جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں صبر و دانش کا مظاہرہ کیا اور قوم کی باوقار قیادت کی۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صدر زرداری نے آزمائشوں کے دور میں مفاہمت اور عقل مندی سے ملک کو آگے بڑھایا۔ ان کی قیادت میں نہ صرف جمہوریت کو استحکام ملا بلکہ آئینی بالادستی کو بھی نئی جہت ملی۔انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے ہمیشہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔

(جاری ہے)

"پاکستان کھپی" کا نعرہ ان کی سیاسی بصیرت اور عوام سے وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو امید، اتحاد اور صبر کا استعارہ بن چکا ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آصف علی زرداری کی مفاہمتی سیاست نے ملکی سیاست میں توازن پیدا کیا، اور تمام فریقین کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت کو فروغ دیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی صدر آصف علی زرداری کو صحت، طویل عمر اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم آصف علی زرداری جیسے مدبر رہنما کی قیادت میں سندھ اور پاکستان ترقی، خوشحالی اور جمہوری استحکام کی راہ پر گامزن ہیں۔

متعلقہ مضامین

  •  پاکستان کو متحد رکھنے میں زرداری، پیپلز پارٹی کا کردار اہم: سالگرہ پر سیمینار
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 1200مثالی گاؤں منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی
  • صدر مملکت آصف زرداری کی سالگرہ پر ملک بھر میں تقریبات، خدمات کو خراج تحسین
  • ملک میں وہ آئیڈیل جمہوریت نہیں ہے جس کی آج ہمیں ضرورت ہے، سعید غنی
  • بارہ روزہ جنگ نے ایران کو دوبارہ متحد کر دیا، فرانسیسی ماہر
  • وزیراعلیٰ سندھ کی صدرآصف علی زرداری کو سالگرہ پر مبارکباد
  • پشاور کو ملکی سطح پر بہترین اور خوبصورت دارالخلافہ بنائیں گے: علی امین گنڈاپور
  • عمران خان کی فیملی کیخلاف بات کرنے والوں کو پارٹی سے نکال دیں گے
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آل پارٹیز کانفرنس آج، اپوزیشن کا بائیکاٹ کا اعلان
  • وزیراعلیٰ ای ٹیکسی منصوبے کا آغاز اگست میں ہوگا