باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ منڑو جنگل سرکی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں بکریاں ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے علاقے کگہ منڑو جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی درجنوں بکریاں مرگئیں۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ منڑو جنگل سرکی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت بھادر ولد ملک سعید اور صدام ولد ولی سعید کے ناموں سے ہوئی۔ مقامی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں بکریاں مرگئیں، جبکہ زخمی افراد کو ہیڈ کواٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد بکریاں چرانے کا کام کرتے ہیں اور وہ ریوڑ لے کر نکلے ہوئے تھے کہ اس دوران آسمانی بجلی گرنے کا حادثہ پیش آیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں بکریاں

پڑھیں:

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مندر میں بھگدڑ، 6 افراد ہلاک

بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں واقع مشہور منسا دیوی مندر میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب مندر کے راستے میں اچانک ایک ہائی وولٹیج بجلی کی تار گر گئی۔ تار گرنے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور جان بچانے کی کوشش میں شدید افراتفری پیدا ہو گئی، جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔مقامی پولیس افسر رتیش سہہ نے ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ “لوگوں نے جب تار کو گرتے دیکھا تو وہ خوف زدہ ہو گئے اور ایک دوسرے کو روندتے ہوئے بھاگنے لگے۔”اتراکھنڈ کے سینیئر سرکاری افسر ونئے شنکر پانڈے نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک شخص کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوا، جب کہ دیگر پانچ افراد بھگدڑ کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے۔اسپتال حکام کے مطابق 35 افراد کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو اور پولیس ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ایک عینی شاہد نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ مندر میں اچانک بڑی تعداد میں زائرین جمع ہو گئے تھے۔ جب کچھ لوگ ہجوم سے باہر نکلنے کی کوشش کرنے لگے تو بھگدڑ مچ گئی، جس میں متعدد لوگ گر پڑے۔  میرے ہاتھ میں بھی فریکچر ہوا ہے،” عینی شاہد نے بتایا۔واضح رہے کہ منسا دیوی مندر ہر سال لاکھوں زائرین کی توجہ کا مرکز بنتا ہے، خاص طور پر مذہبی تہواروں کے دوران۔ یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں کمبھ میلے کے دوران بھی بھگدڑ کے ایک واقعے میں 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • باجوڑ واقعہ، شہیدشہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کیلئے ایک، ایک کروڑ روپے کا اعلان
  • روس کے یوکرین پر فضائی حملے؛ حاملہ خاتون اور قیدیوں سمیت 27 افراد ہلاک
  • ہندو یاتریوں کی بس اور گیس سلنڈر سے لدے ٹرک میں خوفناک تصادم؛ 18 ہلاکتیں
  • پشاور: گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک
  • وزیراعلیٰ کی تیراہ واقعے کی مذمت، جاں بحق افراد کیلئے فی کس ایک کروڑ روپے کا اعلان
  • جرمنی: ٹرین حادثے میں کم از کم تین افراد ہلاک
  • افریقی ملک کانگو میں چرچ پر حملہ، 38 سے زائد افراد ہلاک
  • ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق،21 زخمی
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تیراہ واقعے کی مذمت،جاں بحق افراد کیلیے فی کس ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان
  • بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مندر میں بھگدڑ، 6 افراد ہلاک