Express News:
2026-07-24@16:02:27 GMT

ماورا حسین شوہر کے گھر منتقل، تصاویر شیئر کردیں

اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ ماورا حسین شادی کے بعد اپنے نئے گھر میں منتقل ہو گئی ہیں۔

 اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شوہر عامر گیلانی کے گھر سے دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے نئے سفر کی جھلک دکھائی۔

 

ماورا حسین اور عامر گیلانی کی حال ہی میں لاہور اور اسلام آباد میں ایک قریبی تقریب میں شادی ہوئی جس میں دونوں کے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ 

 

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر نئی رہائش گاہ کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے جذباتی پیغام میں کہا "ہر بار جب میں نے کوئی گھر خریدا تو امی نے کہا 'اللہ رہنا نصیب کرے'، آج اس جملے کا مطلب پوری طرح سمجھ آیا۔"

 

ماورا کے مطابق وہ شادی سے پہلے بھی دو سال سے کبھی کبھار اس گھر میں رہ رہی تھیں اور اب شادی کے بعد باقاعدہ طور پر یہاں منتقل ہو گئی ہیں۔

 

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگرچہ شوہر کے گھر میں منتقلی کا عمل آسان تھا جس کا کریڈٹ انہوں نے اپنے بہترین سسرالیوں کو دیا  لیکن جذباتی طور پر یہ تبدیلی آسان نہ تھی۔  

 

انہوں نے لکھا کہ "کسی بھی جگہ کو چھوڑ کر نئے گھر کو 'اپنا' کہنا آسان نہیں ہوتا لیکن آہستہ آہستہ یہ جگہ اپنی لگنے لگی ہے۔ میں وہ سب چیزیں ساتھ لائی ہوں جن سے مجھے جذباتی لگاؤ تھا۔"

 

مداحوں کی بڑی تعداد نے ماورا کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے جبکہ ان کی نئی تصاویر کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یورپی یونین نے ایران کے 5 ججوں اور سائبر گروپ کے بانی پر پابندیاں عائد کردیں
  • ایرانی حملے میں 10 شدید زخمی فوجیوں کو جرمنی کے ہسپتال منتقل کیا گیا، نیویارک ٹائمز
  • 20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
  • خبردار اپنی سمز کسی اور کو نہ دیں۔۔۔ پی ٹی اے نے اہم ہدایات جاری کردیں۔
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت