نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے پر لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
سابق وزیراعظم پاکستان و صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے پر لندن میں قیام بڑھا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے صحت کے مسائل کے باعث پاکستان واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔
نواز شریف نے مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے لندن میں اپنا قیام بڑھایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ برطانیہ کی قیادت کی یہ بھی خواہش ہے کہ نواز شریف کے دورے کے دوران ان کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے۔
واضح رہے کہ نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلا روس کے دورے پر گئے تھے، جہاں سے وہ لندن چلے گئے۔
نواز شریف 2 ہفتوں کے دورے پر لندن پہنچے تھے، تاہم اب انہوں نے طبیعت ناساز ہونے پر قیام بڑھا دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ٹکٹ ری شیڈول طبیعت ناساز قیام بڑھا دیا لندن نواز شریف وطن واپسی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: قیام بڑھا دیا نواز شریف وطن واپسی وی نیوز قیام بڑھا دیا نواز شریف نے
پڑھیں:
نواز شریف اور خواجہ آصف کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر اہم ملاقات
راؤ لشاد:صدر ن لیگ نواز شریف سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اور خواجہ آصف کے درمیان پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا،نوازشریف اورخواجہ آصف کی ملاقات تقریباًایک گھنٹہ سےزائدجاری رہی ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف میرے بہترین دوست اور مشکل کے ساتھی ہیں، ن لیگ سیاسی جماعت ہے ،سیاسی ورکرزکی سب سےزیادہ اہمیت ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل