سندھ کا پانی چھینیں گے نہ چوری کریں گے، رانا ثناء
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ سندھ کا پانی نہ چھینیں گے نہ چوری کریں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں رانا ثناء نے کہا کہ نہروں پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر کے آگے بڑھیں گے۔ اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ نہروں کا معاملہ سنجیدہ ہے، چاہتے ہیں وزیراعظم منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کریں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری.
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعظم 6 کینالز منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کریں، وزیراعظم منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کریں گے تو لوگوں میں خدشات ختم ہوں گے، خدشات ختم ہوں گے تو لوگ پرامن ہوجائیں گے اور احتجاج ختم ہوجائے گا۔
رانا ثناء نے کہا کہ سندھ میں نام نہاد قوم پرستوں کو لوگوں نے کبھی مینڈیٹ نہیں دیا، ابھی ہم منصوبہ سے متعلق کوئی اعلان کریں تو اس کا تاثر غلط جائے گا، تاثر جائے گا کہ ہم کوئی چوری کر رہے تھے اس لیے اب منصوبے سے واپس ہوئے، ہمارا کبھی ایسا پروگرام نہیں ہوسکتا کہ سندھ کو بنجر کیا جائے۔
جواب میں شرجیل میمن نے کہا کہ ہمیں ان کی نیت پر شک نہیں ہم ان سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے مشترکہ مفادات کونسل کی میٹنگ بلانے کیلئے کئی خطوط لکھے، نئے پانی کا کوئی سورس نہیں تو نئے کینالز کے لیے اسی پانی کو استعمال کیا جائے گا، یہ بتائیں کہ ان کینالوں کے لیے پنجاب کی کس جگہ سے پانی لیا جائے گا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں جتنا پانی دیا جانا چاہیے وہ پہلے ہی کم مل رہا ہے، سندھ کو حصے کا پانی نہیں دیا جارہا تو مانیں کہ پانی کی قلت ہے، پنجاب میں پھر زیر زمین پانی میٹھا ہے سندھ میں زیر زمین پانی کڑوا ہے۔
رانا ثناء نے کہا کہ جس کے بارے میں الزام دیا جا رہا ہے کہ صدر نے منظوری دے دی ،وہ مشاورتی میٹنگ تھی، وزیراعظم جیسے ہی ترکیہ سے آتے ہیں تو کینالز منصوبے سے متعلق پیشرفت ہوگی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شرجیل میمن نے کہا اعلان کریں رانا ثناء نے کہا کہ جائے گا کہ سندھ
پڑھیں:
نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا
کراچی:نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے، گیمز آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر کھیل سمیت انتظامی معاملات دیکھنے والے تمام محمکوں کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نمائندگی عارف سعید اور خٓالد محمود جبکہ فاطمہ لاکھانی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نمائندگی کریں گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے 6 سے 13 دسمبر کو نیشنل گیمز کرانے کا اعلان کررکھا ہے، اجلاس میں نیشنل گیمز کی تیاریوں اور شیڈول پر مشاورت ہوگی اور اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔