اسلام آباد:

ریلوے پولیس اہلکاروں کے لیے 20 دن کا یومیہ فکس الاونس لگانے کا انکشاف ہوا ہے جس سے قومی خزانے کو 482 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔

جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ریلوے پولیس اہلکاروں کے لیے یومیہ فکس الاونس لگانے سے متعلق آڈٹ اعتراض زیر بحث آیا۔

آڈٹ بریف میں بتایا گیا کہ یومیہ فکس الاونس کی منظوری فنانس ڈویژن سے نہیں لی گئی تھی۔

سیکریٹری ریلوے نے بریفنگ میں بتایا کہ ملازمین کے لیے یومیہ الاونس کا تصور صوبوں میں ہوتا ہے، ریلوے پولیس کے یومیہ الاونس کا عمل درست نہیں اپنایا گیا۔

وزارت خزانہ حکام نے کہا کہ الاونس فکس کر کے تنخواہ کا حصہ بنانا غلط ہے، منظوری کے بغیر یومیہ الاونس فکس کرنے کی پریکٹس درست نہیں۔

رکن کمیٹی عامر ڈوگر نے کہا کہ ریلوے پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں باقی فورسز سے کم ہیں، غریب پولیس اہلکاروں سے رقم واپس لینا ظلم ہوگا۔

ریلوے پولیس حکام نے کہا کہ ریلوے پولیس سب سے زیادہ دہشت گردی کا نشانہ بنتی ہے، ریلوے ہولیس اہلکاروں کے لیے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

وزارت خزانہ حکام نے کہا کہ وفاقی کابینہ ریلوے پولیس اہلکاروں کے الاونس کو ریگولرائز کر سکتی ہے۔

چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان نے کہا کہ پہلے رقم ریگولرائز کرا لیں بعد میں آڈٹ پیرا سیٹل کر دیں گے۔ سید حسنین طارق نے کہا کہ پی اے سی کی جانب سے وزارت خزانہ کو ریگولرائز کرنے کی سفارش کر دیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اہلکاروں کے نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

لاہور: شہریوں کو اغوا کرکے تاوان لینے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا

فائل فوٹو 

لاہور میں خود کو کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے اہلکار ظاہر کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رائیونڈ تھانے میں تعینات تین اہلکار گرفتار کرلیے گئے،  اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، تینوں پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو حبس بےجا میں رکھا، پولیس ملازمین نے خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق 2 شہریوں کو اغوا کرکے 25 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا، ملزمان نے مغوی افراد سے منشیات فروشی کا اعتراف کرنے کی ویڈیوز بنوائیں، متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے 6 لاکھ 75 ہزار روپے دیکر نوجوانوں کو بازیاب کروایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں گرفتار پولیس ملازمین سے مزید تفتیش جاری ہے، گرفتار اہلکاروں کے موبائل فون قبضے میں لے کر ویڈیوز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں پولیس اہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
  • لاہور: شہریوں کو اغوا کرکے تاوان لینے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا
  • فلوریڈا پولیس مفرور ایمو کو قابوکرنے میں کامیاب
  • خیبر پختونخوا: ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکار معطل
  • ڈیوٹی سے انکار پر پختونخوا پولیس کے 42 اہلکارمعطل
  • چینی کی ایکسپورٹ کیلیے 4 طرح کے ٹیکسز کو صفر پر رکھا گیا، قائمہ کمیٹی میں انکشاف
  • حمیرا اصغر نے واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایت درج کرائی، ڈی آئی جی ساؤتھ کا انکشاف
  • ڈیوٹی سے انکار پر پختونخوا پولیس کے 42 اہلکار معطل
  • گھوٹکی: جرائم پیشہ عناصر سے رابطوں اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 6 پولیس اہلکار برطرف
  • لاہور: فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج