26ویں ترمیم معاملہ، بانی کی پی ٹی آئی قیادت کو چیف جسٹس کو خط لکھنے کی ہدایت، فیصل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
فیصل چودھری(فائل فوٹو)۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا ہے کہ بانی نے کہا ہے 26ویں ترمیم کے بعد جو ہو رہا ہے، اس پر پارٹی قیادت چیف جسٹس کو خط لکھے۔
ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 وکلا کے ناموں کی لسٹ دی گئی تھی۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ نعیم حیدر پنجوتھا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی ہے، میں نے کہا کہ میں باہر جاتا ہوں آپ نعیم پنجوتھا کو ملاقات کے لیے بلا لیں۔
فیصل چوہدری نے بتایا کہ بانی کی صحت اچھی ہے، انہیں آگاہ کیا گیا کہ بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی کو آگاہ کیا گیا کہ پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کو بھی روکا گیا ہے، لسٹ کے مطابق صرف 2 بندے جیل تک پہنچ سکے باقیوں کو روک لیا گیا۔
فیصل چوہدری کے مطابق بانی نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد جو ہو رہا ہے، لیگل کمیٹی اور پارٹی قیادت چیف جسٹس کو خط لکھے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت میں ہمارے کیسز نہیں لگ رہے، بشریٰ بی بی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، قانونی امور پر عثمان گل اور فیصل ملک نے بانی کو بریفنگ دی ہے۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری بانی سے سیاسی امور پر بھی بات چیت ہوئی اور انہیں باہر ہونے والی مختلف پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا پی ٹی آئی فیڈریشن کی جماعت ہے جو پاکستان کو اکٹھا کرسکتی ہے، عثمان گل نے بانی کو آگاہ کیا کہ توہین عدالت کی درخواست پر 28 اپریل کو سماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی اور سینئر لیڈر شپ آکر بریف کرے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل متنازع ہوچکا، ضروری ہے لوگوں کو اعتماد میں لیں۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ افغانستان پر بانی نے کہا کہ انہوں نے 3 سال لگا دیے، ہم نے پہلے کہا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افغانستان سے بات کرنا پڑے گی، حکومت نے وقت کا ضیاع کیا جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، جوان شہید ہوئے۔
فیصل چوہدری کے مطابق ان چیزوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا اس وقت بھی سرمایہ کاری نہیں آ رہی، زرمبادلہ کے بغیر ملک میں ترقی نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا کہ انوسٹمنٹ تب آئے گی جب ملک میں قانون کی حکمرانی ہو گی۔ فیصل چوہدری کے مطابق پی ٹی آئی کو کرش کرنے کےلیے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا، چاہے عدلیہ ہو، ایف آئی اے یا پولیس ہر ادارے کو تباہ کر دیا گیا۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم ایک وقت میں 9، 9 وکلاء بھی بانی سے ملے، ملاقات بانی پی ٹی آئی کی فیملی کا آئینی حق ہے، کیوں اجازت نہیں دیتے؟
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل چوہدری نے کہا بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آگاہ کیا انہوں نے
پڑھیں:
پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتا: طلال چوہدری
وفاقی وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹووفاقی وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتا۔
خرم شہزاد نواز کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں انسانی اسمگلنگ سے متعلق اقدامات پر بحث ہوئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ بین الاقوامی معیار کا ہے اور اس پر جعلسازی ممکن نہیں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 200 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی اور کارکردگی کو سراہا ہے۔
زرتاج گل نے کہا کہ بہت سارے عرب ممالک میں ڈی جی خان کے افراد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران نوشین افتخار نے سوال کیا کہ کیا انسانی اسمگلنگ اور ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف کوئی ایکشن ہوتا ہے؟
سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ قانون موجود ہے، انسانی اسمگلنگ اور ڈیپورٹ ہونے والوں کے پاسپورٹ 5 سال کے لیے معطل ہوتے ہیں۔