چوہدری شفقت محمود کی تعیناتی نے فتح جنگ کو بدل کر رکھ دیا، عوامی اعتماد میں نمایاں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
چوہدری شفقت محمود کی تعیناتی نے فتح جنگ کو بدل کر رکھ دیا، عوامی اعتماد میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز
فتح جنگ :
تحصیل فتح جنگ میں تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کی تعیناتی نے انتظامی نظام کو ایک نئی جہت دی ہے۔ ابزرور آئیز کے حالیہ عوامی سروے کے مطابق، ان کی تعینات کے بعد شہر میں تجاوزات میں نمایاں کمی آئی ہے، ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر ہوا ہے، اور انتظامی معاملات میں شفافیت نے عوامی اعتماد کو نئی جِلا بخشی ہے۔
شہریوں نے اس بات کو سراہا کہ ویگنوں اور بسوں کو اب متعین اڈوں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جاتی، جس سے ٹریفک مسائل میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ ریونیو سے متعلق شکایات جو ماضی میں ایک معمول بن چکی تھیں، اب قصۂ پارینہ بنتی جا رہی ہیں۔ عوامی رائے کے مطابق، چوہدری شفقت محمود نے عوام کے دلوں میں اپنی خدمت، دیانت اور حسنِ انتظام سے ایک خاص مقام حاصل کر لیا ہے۔
سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ چوہدری شفقت محمود نے اعلیٰ حکام سے خصوصی اجازت لے کر شہر کے پارکوں کی حالت بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ خاص طور پر خواتین کے لیے باپردہ انتظامات نے سماجی و اخلاقی اقدار کے تحفظ کو یقینی بنایا، جسے شہری حلقوں نے بے حد سراہا۔
صفائی و ستھرائی کے حوالے سے شہر میں ایک نئی مثال قائم ہوئی ہے، جبکہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر موثر کنٹرول کے باعث عوام کو مہنگائی کے عذاب سے ریلیف ملا ہے۔ بلاامتیاز کارروائیاں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، اور دیانتدار دکانداروں کی حوصلہ افزائی چوہدری شفقت محمود کی انتظامی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
قانون و انصاف کی عملداری ان کی اولین ترجیح رہی ہے۔ شہریوں کی شکایات کا فوری نوٹس لے کر موقع پر ہی ریلیف فراہم کرنا ان کا معمول بن چکا ہے، جس سے عوام میں یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ ان کی آواز سنی جا رہی ہے اور مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔
سروے میں شریک شہریوں نے چوہدری شفقت محمود کو ہر دلعزیز افسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خلوص، دیانت اور محنت کی اعلیٰ مثال ہیں۔ ان کی موجودگی فتح جنگ کے لیے ترقی، شفافیت اور انصاف کی علامت بن چکی ہے۔ عوام کو قوی امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی جذبے سے جاری رہے گا اور شہر مزید ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں تاریخ رقم: 35 روز میں انڈر پاس کی تعمیر کا آغاز اٹک: معروف بزنس مین ملک جاوید اختر نے بیٹے کی شادی پر مستحقین میں لاکھوں روپے مالیت کے درجنوں پلاٹس مفت تقسیم کر دیے ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع پنجاب بھر میں آج سے گرمی میں شدید اضافے کا امکان، وارننگ جاری مُلک کیلیے اعزاز؛ ای سی او نے پاکستانی شہر کو سیاحتی دارالحکومت نامزد کردیا ملک بھر میں ہیٹ ویو کا خطرہ، مریم اورنگزیب کا عوام کے نام انتباہی پیغام پنجاب کے مختلف شہروں کے لئے 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چوہدری شفقت محمود کی میں نمایاں فتح جنگ
پڑھیں:
کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کریں گے،بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کا حق ہے اور اس بارے میں کوئی دوسرا فیصلہ نہیں کر سکتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے گا، نہ اسلام آباد، نہ پنجاب، نہ سندھ، نہ بلوچستان اور نہ ہی خیبرپختونخوا اس کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کی مرضی اور رائے کے مطابق ہونا چاہیے، کیونکہ یہی ان کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ27 جولائی کو برابری کے حق اور عوامی نمائندگی کے لیے تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ عوام کی حمایت سے منتخب ہونے والے نمائندے کشمیری عوام کے حقوق اور مستقبل کے فیصلوں میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات مرحلہ وار منعقد کیے جا رہے ہیں، جن کے پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں پولنگ ہوگی، جبکہ دیگر مراحل اگست کے پہلے عشرے میں مکمل کیے جائیں گے۔