کیا کبھی ایسا ہوا کہ جیل میں بیٹھا آزاد اور قوم قید میں ہو، عامر ڈوگر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ جیل میں بیٹھا آزاد ہو اور قوم قید میں ہو۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عامر ڈوگر نے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو آئین و قانون حق دیتا ہے وہ کیسے روکا جا رہا ہے؟
انہوں نے کہا کہ کیا سابق حکمرانوں کی قید کے حالات اور عیاشیاں ہم سب کے سامنے نہیں ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضع کیا اپنی ذات کے لئے مذاکرات نہیں چاہتے، ملاقات تک کرنے نہیں دے رہے کیا بانی پی ٹی آئی سے اتنا خوف ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بنوں: ایف سی نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، 6 اہلکار زخمی
بنوں(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے تختی خیل علاقے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) نے چیک پوسٹ پر دہشت گرددوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے انہیں فرار ہونے پر مجبور کردیا، حملے میں ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔
بنوں پولیس کے ترجمان عامر خان نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ دہشت گردوں نے تختی خیل کے سرحدی علاقے میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہوئے تاہم ایف سی اہلکاروں کے بروقت اور مؤثر جوابی حملے کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔
عامر خان کے مطابق زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے بنوں میں قائم ملٹری کمبائنڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
Post Views: 4