“ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا”
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے فرنچائز کو دوبارہ پیسے بڑھا کر نہ خریدنے کا عندیہ دیدیا۔
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین اور تین بار کی رنز اَپ فرنچائز ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے مقامی پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ فرنچائز کو دوبارہ پیسے بڑھاکر نہیں خریدوں گا بلکہ بولی میں جاؤں گا تاکہ نقصان نہ ہو، مجھے پتہ ہے کہ ٹیم کو کتنے میں خریدنا ہے مجھ سے پہلے مالکان بھی بھاری نقصان کی وجہ سے ملتان سلطانز چھوڑ گئے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ مجھے بتائیں میں کتنا نقصان برداشت کروں؟، ملتان سلطانز کی قدرو قیمت بھی کراچی کنگز کے برابر ہے، اسی رقم میں خریدوں گا۔
علی ترین کا کہنا تھا کہ ملتان ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے جب 3 میچز ہارے تو میں نے ٹیم سے کہا تھا پریشان نہ ہوں، ہم اپنے گھر جارہے ہیں وہاں کوئی نہیں ہرا سکتا، چیمپئین ٹیم وہی ہوتی ہے جو برے حالات میں پرفارم کرے، ملتان سلطانز نہ صرف مشکل حالات سے نکلے گی بلکہ ٹائٹل بھی جیتے گی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ہائپ نہیں بنی، میں نے اس کیلئے بہت کچھ کیا، پی سی بی کو بھی اپنا کام کرنا چاہیے، صرف ملتان ہی نہیں بلکہ پورا جنوبی پنجاب ہمیں سپورٹ کرتا ہے، یہاں پہنچ کر ہم نے سکھ کا سانس لیا، ہم نے کرکٹ پر بہت کام کیا ہے۔
قبل ازیں ملتان سلطانز کے مالک نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پی ایس ایل میں ٹیموں کے رینٹل ماڈل پر شدید تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ہمیں فرنچائز کے کوئی مالکانہ حقوق حاصل نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سال فرنچائز اونرز ٹیموں کو اپنے پاس رکھنے کیلئے رینٹ (یعنی کرایا) ادا کرتے ہیں، اگر نہ دیں تو ہمیں کوئی مالکانہ حقوق حاصل نہیں ہیں جبکہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی طرح غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع بھی موجود نہیں۔
دوسری جانب پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں بورڈ کی جانب سے 2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس کیلئے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ انکے لیے خریدار بھی مل گئے ہیں تاہم ناموں اور ملکیت کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ملتان سلطانز پی ایس ایل
پڑھیں:
موٹروے ایم-5 پر بس حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبر آگئی
ملتان(نیوز ڈیسک) موٹروے ایم-5 پر صادق آباد سے لاہور جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ ملتان کے قریب پیش آیا جب بس کا ڈرائیور اچانک اونگھنے کے باعث بس سے قابو نہ پا سکا اور وہ موٹروے سے نیچے اُتر گئی۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بس میں سوار دیگر مسافروں کی زندگی بچانے کے لیے فوری طور پر کارروائیاں کی گئیں اور امدادی ٹیموں نے صورتحال پر قابو پا لیا۔
Post Views: 5