بھارت نے پہلگام واقعے کو بہانہ بنایا، سکیم کے تحت پاکستان پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے: مشاہد حسین سید
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیاسی رہنما اور بین الاقوامی امور کے ماہر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کیلئے بہانا بنایا، سکیم کے تحت بھارت پاکستان پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔
"جیو نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا کہ سندھ طاس پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ عالمی معاہدہ ہے، یو این سیکریٹری جنرل کو آگاہ کیا جائے کہ بھارت کی جانب سےجھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ بھارت اگر پاکستان کا پانی روکتا ہے تو یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگ کے مترادف ہوگا، بھارت پاکستان یا چین بھارت کا پانی بند کرے تو حالات مزید خراب ہوں گے۔ بھارت کو بھرپور جواب دینے کےلیے ہم ہر سطح پر تیار ہیں، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ہمیں تیار رہنا چاہیے بھارت کوئی بھی حرکت کرسکتا ہے،سابق سفیر عبدالباسط
مشاہد حسین سید کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے مقابلے میں ہمارا کیس مضبوط ہے عالمی سطح پر لیجانا چاہیے، ہمیں یہ معاملہ فوری یو این سیکریٹری جنرل تک پہچانا چاہیے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنا قابل مذمت ہے، سعید غنی
قریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات سندھ نے کہا کہ پہلگام واقعے کے چند لمحوں بعد بھارت نے غیرذمے دارانہ طریقے سے پاکستان پر الزام عائد کردیا، بھارت کے پاس ثبوت ہے تو پاکستان کو پیش کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنا قابل مذمت ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتا ہوں۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے چند لمحوں بعد بھارت نے غیرذمے دارانہ طریقے سے پاکستان پر الزام عائد کردیا، بھارت کے پاس ثبوت ہے تو پاکستان کو پیش کریں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیرِاعظم نے دیر سے سہی لیکن نہروں کے مسئلے کا نوٹس لیا، اُمید ہے سندھ کے تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ منصوبہ ترک کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک میں حالات کو نارمل رکھنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔