اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کا ایک اور مذموم اور خطرناک منصوبہ بے نقاب ہوگیا، پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بے نقاب ہونے پر بھارت نے نیا ڈرامہ رچانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 2003ء سے بھارتی جیلوں میں قید 56 بے گناہ پاکستانیوں کو استعمال کرنے کا بھارتی منصوبہ بے نقاب ہوا ہے، 56 بے گناہ قیدیوں میں زیادہ تر ماہی گیر اور غلطی سے ایل او سی پار کرنے والے شامل ہیں اور بھارت تشدد کے ذریعے ان 56 قیدیوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستانی قیدیوں سے تشدد کے ذریعے زبر دستی پاکستان کے خلاف زہر اگلوا سکتا ہے، ان قیدیوں کو جعلی مقابلے میں شہید کر کے دہشتگرد ظاہر کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل ضیاءمصطفیٰ نامی پاکستانی شہری کو جنوری 2003 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے جبری وغیرقانونی حراست میں رکھا تھا، ضیاءمصطفیٰ کو اکتوبر 2021 میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔
اسی طرح محمد علی حسن کو بھی 27 اکتوبر 2006 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے جبری و غیرقانونی قید میں رکھا تھا، محمد علی حسن کو بھی اگست 2022 میں میجر جعلی مقابلے میں شہید کر دیا گیا۔
جن پاکستانیوں کو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے جبری و غیرقانونی طور پر قید کر رکھا ہے ان میں درج ذیل شامل ہیں۔ محمد ریاض 25 جون 1999، ملتان کے محمد عبداللہ مکی 8 اگست 2002، تفہیم اکمل ہاشمی 28 جولائی 2006 اور ظفر اقبال 11 اگست 2007 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جبری و غیرقانونی قید میں ہیں۔
ان کے علاوہ عبد الرزاق شفیق نومبر 2010، نوید الرحمن 17 اپریل 2013، محمد عباس 12 مارچ 2013 ، صدیق احمد 7 نومبر 2014 ، محمد زبیر 14 جنوری 2015 ، عبد الرحمن 15 مئی 2015 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جبری و غیرقانونی قید میں ہیں۔
علاوہ ازیں سجاد بلوچ 14 جولائی 2015 ، وقاص منظور 2015 ، نوید احمد 2015 ، محمد عاطف 7 فروری 2016 ، حنظلہ 20 جون 2016 ، ذبیح اللہ 22 مارچ 2018 ، محمد وقار اپریل 2019، اماد اللہ عرف بابر پترا 26 ستمبر 2021 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جبری و غیرقانونی قید میں ہیں۔
اسی طرح عبدالحنان اکتوبر 2021، سلمان شاہ اکتوبر 2021 ، حبیب خان نومبر 2021 ، امجد علی 28 مارچ 1994 ، نذیر احمد یکم دسمبر 1994 ، خالد محمود 1994 اور عبدالرحیم 28 مئی 1995 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جبری و غیرقانونی قید میں ہیں۔
علاوہ ازیں عبد المتین 7 مئی 1997 ، ذوالفقار علی 27 فروری 1998 ، محمد رمضان 25 جون 1999 ، محمد عارف 26 دسمبر سن 2000 ، شاہنواز 27 مئی 2001 ، ارشد خان 29 اکتوبر 2001 اور محمد نعیم بٹ 18 اپریل 2003 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جبری و غیرقانونی قید میں ہیں۔
ان کے علاوہ محمد ایاز کھوکھر 6 مارچ 2004 ، محمد یاسین 14 ستمبر 2006 ، محمد فہد 27 اکتوبر 2006 ، محمد فہد 10 نومبر 2006 ، عبداللہ اصغر علی 31 مارچ 2007 ، محمد یونس 31 مارچ 2007 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جبری و غیرقانونی قید میں ہیں۔
محمد حسن منیر 21 اپریل 2007 ، مرزا راشد بیگ 17 نومبر 2007 ، محمد عابد 17 نومبر 2007 ، سیف الرحمن 17 نومبر 2007 ، عمران شہزاد 10 فروری 2008 ، فاروق بھٹی 10 فروری 2008 ، شہباز اسماعیل قاضی 5 اکتوبر 2008 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جبری و غیرقانونی قید میں ہیں۔شہباز اسماعیل نومبر 2008 ، محمد عادل 24 نومبر 2011 ، بہادر علی 25 جولائی 2016 ، محمد عامر 21 نومبر 2017 ، خیام مقصود 24 اگست 2021 اور دلشن 28 فروری 2022 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جبری و غیرقانونی قید میں ہیں۔
اسی طرح عثمان ذوالفقار 16 مئی 2023 ، ابو وہاب علی 7 اگست 2023 ، محمد ارشاد 13 اکتوبر 2023 ، محمد یعقوب 25 جنوری 2025 اور قادر بخش 19 مارچ 2025 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جبری و غیرقانونی قید میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارت بالا کوٹ طرز پر نام نہاد دہشتگرد کیمپوں کا بیانیہ بنا کر حملہ کرسکتا ہے تاہم پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے میں مردہ قرار دیاگیا جوڑا زندہ نکلا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

بھارت میں خود ساختہ ریاست کا جعلی سفارتخانہ بے نقاب، ملزم گرفتار

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہرغازی آباد میں ایک حیران کن انکشاف ہوا ہے، اسپیشل ٹاسک فورس نے ایک جعلی سفارتخانہ پکڑا ہے۔ اس جعلی سفارتخانے میں مہنگی سفارتی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں کھڑی تھیں، جعلی سفارتی پاسپورٹس اور دفتر میں وزارت خارجہ کی جعلی مہریں موجود تھیں۔ پولیس نے ہرش وردھن جین نامی شخص کو گرفتار کیا ہے جو اس دھوکہ دہی کا مرکزی کردار بتایا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرش وردھن جین نے ایک پرتعیش 2 منزلہ عمارت کرائے پر لے کر اسے ‘ویسٹارکٹکا’ کے سفارتخانے کے طور پر پیش کیا تھا۔ ویسٹارکٹکا ایک مائیکرونیشن (خودساختہ ریاست) ہے جسے کسی بھی خودمختار ملک کی جانب سے تسلیم نہیں کیا گیا، اسے 2001 میں امریکی بحریہ کے افسر ٹریوس میک ہینری نے قائم کیا تھا۔

جین خود کو ویسٹارکٹکا کا ‘بارون’ ظاہر کرتا تھا اور مہنگی گاڑیوں میں سفارتی نمبر پلیٹس لگا کر گھومتا تھا۔ وہ جعلی تصاویر میں خود کو صدر، وزیر اعظم اور دیگر معزز شخصیات کے ساتھ دکھاتا تھا تاکہ بااثر حلقوں میں اپنا اثرورسوخ بڑھا سکے۔ اس کے خلاف 2011 میں بھی ایک مقدمہ درج ہوا تھا، جب وہ غیر قانونی سیٹلائٹ فون رکھنے کے الزام میں پکڑا گیا تھا۔

ایس ٹی ایف نے کارروائی کے دوران 4 مہنگی گاڑیاں، 12 مائیکرونیشنز کے جعلی سفارتی پاسپورٹس، وزارت خارجہ کی جعلی مہریں، 34 ممالک کی جعلی مہریں، 44 لاکھ روپے نقد، غیر ملکی کرنسی اور 18 سفارتی نمبر پلیٹس برآمد کی ہیں۔

ایس ایس پی سشیل گھولے کے مطابق ہرش وردھن خود کو مختلف مائیکرونیشنز کا سفیر ظاہر کر کے نیٹ ورکنگ کرتا تھا۔ وہ بیرون ملک ملازمتوں کا جھانسہ دے کر لوگوں سے پیسے بٹورتا تھا اور شیل کمپنیوں کے ذریعے حوالہ ہنڈی کا کاروبار بھی چلا رہا تھا۔ پولیس نے اس کے خلاف جعلسازی اور جعلی دستاویزات رکھنے کے الزامات میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ویسٹارکٹکا کیا ہے؟

ویسٹارکٹکا 2001 میں امریکی بحریہ کے افسر ٹریوس میک ہینری نے قائم کی تھی۔ یہ انٹارکٹکا کے ایک حصے پر دعویٰ کرتی ہے جو 6 لاکھ 20 ہزار مربع میل پر پھیلا ہوا ہے۔ انٹارکٹک معاہدے کے تحت اگرچہ ممالک دعویٰ نہیں کرسکتے، لیکن افراد پر ایسی کوئی پابندی نہیں۔ ویسٹارکٹکا کے 2 ہزار 356 شہری ہیں، تاہم ان میں سے کوئی بھی وہاں نہیں رہتا۔ یہ ادارہ جنوبی کیلیفورنیا میں قائم ایک غیر منافع بخش تنظیم کے طور پر کام کرتا ہے اور موسمیاتی تبدیلی اور انٹارکٹکا سے متعلق شعور اجاگر کرنے کا دعویٰ کرتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسپیشل ٹاسک فورس کی کارروائی سے کچھ دن قبل ویسٹارکٹکا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی دہلی میں اپنے ‘قونصل جنرل’ کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں، جس میں ہرش وردھن جین کو قونصل جنرل بتایا گیا تھا۔ کیپشن کے مطابق یہ دفتر 2017 سے کام کررہا تھا، اس دفتر میں ہر سال 5 بار مقامی لوگوں کو کھانا فراہم کیا جاتا تھا۔

دنیا بھر میں ویسٹارکٹکا جیسے متعدد مائیکرونیشنز موجود ہیں جو خود کو خودمختار ریاستیں قرار دیتی ہیں لیکن انہیں کسی بھی ملک کی طرف سے تسلیم نہیں کیا جاتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فوج کے کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے
  • بھارت کی روس کو مہلک دھماکہ خیز مواد کی خفیہ فروخت
  • بھارت کی روس کو مہلک دھماکہ خیز مواد کی خفیہ فروخت، امریکی پابندیوں کی دھجیاں اُڑا دیں
  • بھارت میں جبری مذہبی تبدیلیوں کے خلاف آواز بلند کرنے والے گروپ پر انتہا پسند ہندوؤں کا حملہ
  • پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کو بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں
  • بھارت: تقریباﹰ دس سال سے چلنے والا جعلی سفارت خانہ بے نقاب
  • بھارت میں خود ساختہ ریاست کا جعلی سفارتخانہ بے نقاب، ملزم گرفتار
  • ناکام آپریشن سندور کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا
  • اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارتی جارحیت، کشمیر پر قبضے اور آبی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
  • سلامتی کونسل میں کھلا مباحثہ، پاکستانی سفیر نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا