کینال منسوخی تحریری نوٹیفکیشن ملنے تک وکلا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
کینال منسوخی تحریری نوٹیفکیشن ملنے تک وکلا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )پاکستان کے صوبہ سندھ میں خیرپور میرس کے ببرلو بائی پاس پر دھرنے کی سربراہی کرنے والے وکیل رہنما اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ نے کینالز کی منسوخی کا تحریری نوٹیفکیشن ملنے تک دھرنے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
عامر نواز وڑائچ نے کہا: ہم نے دریائے سندھ پر چھ متنازع کینالز کی منسوخی، کارپوریٹ فارمنگ کے لیے سندھ میں زمین کی الاٹمنٹ سمیت چار مطالبات رکھے تھے۔ زبانی اعلان کو ہم نہیں مانتے۔ہم قانون دان ہیں اور کینالز کی منسوخی کا تحریری نوٹیفکیشن ملنے تک یہ دھرنا ہر صورت میں جاری رہے گا۔
وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دریائے سندھ پر متنازع کینالز کے خلاف خیرپور میرس کے ببرلو بائی پاس پر قومی شاہراہ پر دھرنا دینے والے وکیلوں سے اپیل کی ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے باہمی رضامندی کے بغیر دریائے سندھ پر کوئی منصوبہ نہ بنانے کی یقین دہانی کے بعد اب احتجاج ختم کرکے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھولا جائے۔
جمعے کی دوپہر کو وزیراعلی ہاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گذشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے متنازعہ کینالز پر سندھ کے خدشات سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ باہمی رضامندی کے بغیر کوئی منصوبہ نہیں بنے گا۔
مراد علی شاہ کے مطابق: پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے مشترکہ پریس کانفرنس کرکے واضح کیا کہ جب تک تمام سٹیک ہولڈر ان منصوبوں پر راضی نہیں ہو جاتے یہ منصوبے نہیں بنائے جائیں گے۔
وزیراعظم نے یقین دلایا کہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی جانب سے 2024 میں دریائے سندھ میں پانی کی وافر مقدار کے متعلق سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا، جس کی بنیاد پر کینالز کا منصوبہ بنا، اس سرٹیفکیٹ کو مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے دو مئی کو ہونے والے اجلاس میں منسوخ کیا جائے گا۔
جس کے بعد کینالز کا منصوبہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔ ہم قومی شاہراہ پر دھرنے کے منتظمین کو اپیل کرتے ہیں کہ اب سڑک کو کھولا جائے۔
وزیراعظم کی یقین دہانی کرانے اور اس معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں لے جانے کے اعلان پر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی قیادت نے صوبے میں تین روزہ جشن کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب ان کینالز کے خلاف بلاول بھٹو زرداری جمعے کی شام کو سکھر میں عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلی سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلی سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں پہلگام واقعے پر اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی قید دو سے 3 پاکستانیوں کو جیل سے غائب کردیا گیا سی ڈی اے، 65لوئرکیڈرملازمین کو بطور جونیئراسسٹنٹ ترقی دے دی گئی نیتن یاہو اور مودی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، 20 اسرائیلی اہلکار مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے عمران خان نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھ دیا، 200 سے زائد کیسز کا حوالہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دریائے سندھ کا اعلان کے بعد کے لیے
پڑھیں:
غزہ کی سنگین صورتحال پر برطانوی وزیرِاعظم کا ہنگامی ردعمل، فرانس اور جرمنی سے مشاورت کا اعلان
لندن: برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے غزہ میں جاری انسانی بحران اور خوراک کی شدید قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر فرانس اور جرمنی کے ساتھ ہنگامی مشاورت کریں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں برطانوی وزیرِاعظم نے غزہ کی صورتحال کو ناقابلِ بیان اور ناقابلِ دفاع انسانی المیہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں بحران کچھ عرصے سے جاری تھا، لیکن اب یہ نئی شدت اختیار کر چکا ہے اور روز بروز بگڑتا جا رہا ہے۔
کیئر اسٹارمر نے کہا کہ وہ جمعہ (آج) کو فرانس اور جرمنی سے رابطہ کریں گے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ مزید خونریزی کو کیسے روکا جائے اور فلسطینی عوام تک خوراک کیسے پہنچائی جائے۔
وزیراعظم نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی فوری اور بلا رکاوٹ رسائی کو یقینی بنائے۔
یاد رہے کہ غزہ میں قحط کی صورتحال انتہائی خطرناک ہو چکی ہے۔ اسرائیلی فوج کی مکمل ناکہ بندی کے باعث امدادی ٹرک مصر کی سرحد پر کھڑے ہیں اور داخل نہیں ہو پا رہے۔ اس صورت حال میں فلسطینی عوام ایک وقت کی روٹی کو بھی ترس رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق غذائی قلت کی وجہ سے کم از کم 115 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ اسرائیلی جارحیت کو 21 ماہ ہو چکے ہیں۔