سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک، 4زخمی
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں آپریشن کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا، جس میں فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں خوارج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
ٹیرف جنگ، چین نے خاموشی سے ایسا کام کردیا کہ ٹرمپ بھی حیران رہ جائیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کےچاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کےگھر سےکروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے، 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوپشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگراضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکووں نےحالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل ، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔