بھارتی فوج “فیک انکاونٹرز” کی اسپیشلسٹ نکلی، مقبوضہ کشمیر میں دو بے گناہوں کو شہید کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز

سری نگر(سب نیوز )بھارتی فوج “فیک انکاونٹرز” کی اسپیشلسٹ نکلی، مقبوضہ کشمیر اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج نے دو بے گناہوں کو دن دیہاڑے شہید کردیا۔ذرائع کے مطابق 24 اپریل 2025 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں 2 بے گناہ نہتے شہریوں کو دن دیہاڑے بھارتی فوج نے شہید کر دیا۔ شہید ہونے والے افراد میں محمد فاروق اور محمد دین شامل تھے دونوں افراد کو بھارتی فوج نے جعلی انکاونٹر کے دوران شہید کیا۔

بھارتی فوج کے جھوٹے انکانٹرز کی حقیقت عالمی سطح پر عیاں ہو چکی، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار جعلی انکانٹرز کے نام پر معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیز زیر حراست معصوم کشمیریوں اور پاکستانیوں کو جعلی انکاونٹرز میں استعمال کرتی ہے۔ ماضی میں بھی بھارتی فوج جعلی انکاونٹرز میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے ڈھونگ رچاتی رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس:ادارے کی آمدنی بڑھانے کے حوالے سے مختلف آپشن پر غور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس:ادارے کی آمدنی بڑھانے کے حوالے سے مختلف آپشن پر غور کینال منسوخی تحریری نوٹیفکیشن ملنے تک وکلا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلی سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں پہلگام واقعے پر اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی قید دو سے 3 پاکستانیوں کو جیل سے غائب کردیا گیا سی ڈی اے، 65لوئرکیڈرملازمین کو بطور جونیئراسسٹنٹ ترقی دے دی گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بھارتی فوج

پڑھیں:

بھارت میں قید پاکستانیوں کے جعلی انکاؤنٹرز کا خدشہ

اسلام آباد:

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے مبینہ حملے کے بعد بھارت کا ایک اور مکروہ منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیاں پہلے سے جبری طور پر قید کیے گئے پاکستانی شہریوں کو جھوٹے الزامات میں ملوث کرنے اور جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

اس سے قبل بھارت اکتوبر2021ء میں ایک پاکستانی شہری ضیا مصطفیٰ کو دوران حراست فیک انکاؤنٹرمیں شہید کر چکا ہے۔

اسی طرح محمد علی حسن جو 2006ء سے قید تھا اسے اگست 2022ء میں مار دیا گیا۔ذرائع کے مطابق 2003ء سے اب تک 56 بے گناہ پاکستانی شہری بھارتی خفیہ اداروں کی غیر قانونی قید میں ہیں جنہیں بھارت جھوٹے بیانیے کو فروغ دینے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج جعلی انکاؤنٹر اسپیشلسٹ بن گئی

بھارت ان قیدیوں سے تشدد کے ذریعے پاکستان کے خلاف زبردستی بیانات دلوا سکتا ہے یا انہیں دہشتگرد ظاہر کر کے جعلی انکاؤنٹرز میں قتل کر سکتا ہے۔ غیر قانونی طور پر قید پاکستانیوں میں محمد ریاض، محمد عبداللہ مکی، ظفر اقبال، نوید الرحمان، محمد عباس، محمد زبیر، سجاد بلوچ، سلمان شاہ، امجد علی، نذیر احمد، محمد یعقوب، قادر بخش سمیت کئی افراد شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت بالا کوٹ طرز پر نام نہاد دہشتگرد کیمپوں کا ڈھونگ رچا کر کوئی جارحانہ کارروائی کر سکتا ہے۔ پاکستان کی عسکری قیادت اور سکیورٹی ادارے کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاکستان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کی غیرقانونی سرگرمیوں کا نوٹس لے اور ان بے گناہ پاکستانیوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • “ورلڈکپ؛ پاکستان ویمن ٹیم کو بھارت کے گروپ میں شامل نہ کیا جائے”
  • بھارتی فوج فیک انکاؤنٹرز کی اسپیشلسٹ نکلی، مقبوضہ کشمیر میں دو بے گناہوں کو شہید کردیا
  • پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار جعلی انکاؤنٹرز میں معصوم کشمیریوں کا قتل عام کرنے لگی
  • بھارت میں قید پاکستانیوں کے جعلی انکاؤنٹرز کا خدشہ
  • رانا ثناء اللہ نے مودی کی سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد روکنے کی کوشش کو “پاگل پن” قرار دیدیا
  • “میں تمہیں مار دوں گا” بھارتی ہیڈکوچ کو قتل کی دھمکی
  • پہلگام حملہ: مودی کا سخت ردعمل، حملہ آوروں کو “تصور سے بھی بڑی سزا” دینے کا اعلان
  • کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! “کرکٹ نہیں کھیلیں گے”
  • بیجنگ میں خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ  کا مطالعہ ” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد