پہلگام واقعہ کے مقدمے سے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
وقوعہ پولیس اسٹیشن سے 6کلومیٹر دور ، حملہ 14:20پر ختم ،ایف آئی آر 14:30پر درج
وقوعے کے دس منٹ بعد درج مقدمے میں نامعلوم سرحد پار دہشت گرد نامزد ہو جاتے ہیں
پہلگام فالس فلیگ واقعہ کی ہندوستانی پولیس اسٹیشن میں دائر ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ایف آئی آر نے حملے کو مشکوک بنادیا، پہلگام پولیس اسٹیشن جائے وقوع سے 6 کلومیٹر دوری پر ہے ، ایف آئی آر کے متن کے مطابق پہلگام حملہ 13.
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پہلگام فالس فلیگ ایف ا ئی ا ر ایف آئی آر
پڑھیں:
کراچی، گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق
شہر قائد کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن روٹ ڈی 11 منی بس کے آخری اسٹاپ کے قریب گھر کے اندر کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے ۔
متوفین کی لاشیں ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائیں، جن کی شناخت 65 سالہ کرامت اور بیٹے کو 18 سالہ بلال کے ناموں سے ہوئی۔
ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا ملک مظہر اعوان نے بتایا کہ واقعہ گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
متوفی کرامت کے بھانجے اسرار شاہ نے بتایا کہ علاقے میں بجلی کے غیر قانونی کنڈوں کی بھرمار ہے اور گھر کے قریب سے جانے والے بجلی کے تار سے میرے ماموں اور ان کے بیٹے کو کرنٹ لگا۔
انھوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد کے الیکٹرک کا عملہ اور گاڑیاں بھی مہران ٹاؤن میں آئی اور انھوں نے کنڈے کے تار بھی کاٹے ہیں اس موقع پر علاقہ مکینوں کی جانب سے عملے کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ باپ اور بیٹے کی ہلاکت پر مکینوں میں شدید غم و غصے بھی پایا جاتا ہے۔
اسرار شاہ نے مزید بتایا کہ باپ اور بیٹے کی میتیوں کو آبائی علاقے مانسہرہ اوگی لیجایا جائیگا، متوفی کرامت 7 بچوں کا پاپ تھا جس میں 2 بیٹیاں اور 5 بیٹے ہیں۔
پولیس نے ضابطے کی کارورائی کے بعد متوفین باپ اور بیٹے کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیا جنھیں بعدازاں چھیپا سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ۔