مودی حکومت نے جموں جیل میں قید 2 سے 3 پاکستانی شہری غائب کردیے
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
سری نگر(نیوز ڈیسک)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی حکومت جنگی جنون میں پاگل ہو گئی جموں جیل میں رکھے گئے 2 سے 3 پاکستانی شہریوں کو غائب کردیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت اور میڈیا کا پاکستان کے خلاف منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے، چنانچہ مودی سرکار اپنے طرز عمل سے اپنے جھوٹ کو مزید بے نقاب کرتی جارہی ہے تاہم اس کے باوجود مودی حکومت جنگی جنون میں پاگل ہو چکی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جموں جیل میں رکھے گئے 2 سے 3 پاکستانی شہریوں کو غائب کر دیا گیا ہے، غیر قانونی حراست میں لیے گئے پاکستانیوں کو مزموم کارروائی میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اور پولیس پہلے بھی متعدد بار جعلی انکاؤنٹرز کرنے کی وجہ سے بدنام ہے اور ان کے کئی جعلی مقابلے پہلے بھی منظر عام پر آچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے معصوم لوگوں کو مار کر ناکام فالس فلیگ کے مُردے میں جان ڈالنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 میں بطور کھلاڑی شرکت؛ شعیب ملک نے تنقید پر خاموشی توڑ دی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وزیراعظم آزادکشمیر اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کی پریس کانفرنس حقائق کے بلکل برعکس تھی، سید حفظ ہمدانی
ممبر جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہٹ دھرمی اور نااہلی کی وجہ سے آج پورا کشمیر لہولہان ہے، اب بھی حکومت کے پاس وقت ہے کہ وہ لانگ مارچ مظفرآباد پہنچنے سے قبل اپنی تمام غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے جائز عوامی مطالبات فوری حل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد و ممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سید حفیظ ہمدانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کی پریس کانفرنس حقائق کے بلکل برعکس تھی، جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اب تک گیارہ کارکنان جاں بحق، دو سو سے زائد کارکنان زخمی ہیں جن میں اکثریت تشویشناک حالت میں ہیں، سب کو گولیاں لگی ہیں، گرفتار کارکنان کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات تسلیم کرنے کی بات بھی حقائق سے مغائر ہے اگر ہمارے مطالبات مان لیے گئے ہوتے تو ہمیں قطعی شوق نہیں تھا کہ ہم احتجاج کرتے پھریں، حکومت اگر پوائنٹ سکورنگ سے نکل کر حقائق کو فیس کرے اور بامقصد مذاکرات پر رضامند ہو تو ہم نے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، حکومت کی ہٹ دھرمی اور نااہلی کی وجہ سے آج پورا کشمیر لہولہان ہے، اب بھی حکومت کے پاس وقت ہے کہ وہ لانگ مارچ مظفرآباد پہنچنے سے قبل اپنی تمام غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے جائز عوامی مطالبات فوری حل کرے۔