پہلگام واقعہ: مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی قید 2 سے 3 پاکستانیوں کو جیل سے غائب کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی حکومت جنگی جنون میں پاگل ہوگئی، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی جموں جیل میں غیرقانونی طور پر قید 2 سے 3 پاکستانیوں کو غائب کردیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد مودی حکومت کا جنگی جنون تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور مصدقہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی جموں جیل میں غیر قانونی اور جبری طور پر حراست میں رکھے گئے 2 سے 3 پاکستانی شہریوں کو جیل سے غائب کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق ان غیر قانونی طور پر حراست میں لیے جانے والے پاکستانیوں کو کسی بھی مذموم کارروائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ بھارتی فوج اور پولیس پہلے بھی متعدد بار فیک انکاؤنٹر کرنے کی وجہ سے بد نام زمانہ ہے، کئی فیک انکاؤنٹرز پہلے بھی منظر عام پر آ چکے ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ان معصوم لوگوں کو غیر قانونی طور پر مار کر ناکام پہلگام فالس فلیگ کے مردے میں جان ڈالنے یا اس طرح کے کوئی اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کی جا سکتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ