فیصل آباد، جواد رضا ایڈووکیٹ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
اجلاس میں وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی اور صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصل آباد کی پانچ تحصیلوں اور اٹھارہ یونٹس نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر افتخار حسین نقوی کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد کے زیڈ بلاک کی علیؑ مسجد و امام بارگاہ میں مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں شہر بھر سے تنظیمی کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں اتفاقِ رائے سے جواد رضا ایڈووکیٹ کو ضلعی صدر منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی اور صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصل آباد کی پانچ تحصیلوں اور اٹھارہ یونٹس نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر افتخار حسین نقوی کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے خطاب میں مسئولین کو اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہی دی۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے ضلعی صدر کے نام کا اعلان کیا تو فضا بلندو بانگ نعروں سے گونج اُٹھی۔ جواد رضا ایڈووکیٹ پر گل پاشی کی گئی اور علامہ احمد اقبال رضوی نے نومنتخب ضلعی صدر سے حلف لیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: احمد اقبال رضوی علامہ سید اجلاس میں
پڑھیں:
نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے راولپنڈی میں بنو قابل پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ جواد اودیگر نے ان کا استقبال کیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار