آئی پی ایل میں امپائرز ایک میچ میں کتنا کماتے ہیں؟، اعداد وشمار سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
نیو دہلی:
انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) دنیا بھر کے کرکٹرز کی طرح امپائرز کے لیے بھاری کمائی کا ذریعہ ہے جہاں امپائرز ایک میچ میں لاکھوں بھارتی روپے کماتے ہیں اور امپائرز کا کردار کھیل کے لیے اتناہی اہم ہے جتنا ایک کھلاڑی کا ہوتا ہے کیونکہ میدان میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ آن گراؤنڈ امپائرز اور تھرڈ امپائر بھی لازمی جز ہوتے ہیں۔
کرکٹ میں امپائرز کی ذمہ داری بھی کھلاڑیوں کی طرح اہم ہوتی ہے لیکن ان کی کمائی کھلاڑیوں کے مقابلے میں انتہائی کم ہوتی ہے حالانکہ امپائر کے کسی کمزور فیصلے پر بہت زیادہ تنقید کی جاتی ہے جبکہ درست فیصلوں پر ان کی اتنی پذیرائی دیکھنے کو نہیں ملتی۔
آئی پی ایل بھارت کے قومی خزانے کے لیے منافع بخش شعبوں میں سے ایک ہے اور دنیا بھر سے کھلاڑی اور کوچز کی صورت میں سابق کھلاڑی بڑی تنخواہوں کے عوض ذمہ داریاں حاصل کرتے ہیں لیکن امپائرز کی تنخواہوں میں اتنے بڑے فرق سے انتہائی منافع بخش ٹورنامنٹ بھی مبرا نہیں ہے۔
کرکٹ کے مداحوں کی جانب سے بھی امپائرز کے کردار پر بہت کم توجہ دیتے ہیں اور ان کی تنخواہوں کے بارے میں بات نہیں کی جاتی ہے اور یہاں تک ٹی20 کے اس مشہور ٹورنامنٹ میں امپائرز کی تنخواہ کے حوالے سےمعلومات بھی نہیں رکھتے جبکہ کھلاڑیوں کی قیمت، میچ فیس اور دیگر انعامات کی مد میں حاصل ہونے والی رقم سے آگاہ ہوتے ہیں۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل 2025 میں آن فیلڈ امپائرز کو فی میچ 3 لاکھ بھارتی روپے ملتے ہیں جبکہ چوتھے امپائر کو فی میچ دو لاکھ روپے ملتے ہیں۔
دوسری جانب آئی پی ایل 2025 میں میچ کھیلنے والی ٹیم اور متبادل کھلاڑی بھی 7 لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے کماتا ہے جو فرنچائز کی جانب سے معاہدے کے تحت ملنے والی تنخواہ کے علاوہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی پی ایل
پڑھیں:
این جے وی اسکول کی پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسپورٹس ڈیسک) پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ(کراچی ریجن ) میں گزشتہ روز جناح کالج گراؤنڈ پر این جے وی اسکول نے دی سٹی اسکول کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دی سٹی اسکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 166 رنز بنائے۔ ہادی ڈیرو نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 15 چوکوں کی مدد سے 81، حسان شاہ نے 21 اور شایان جعفری نے 19 رنز بنائے۔ اصغر علی، نزاکت علی، انتظار عباسی اور اجے سوائی نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں این جے وی اسکول نے 7 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور 166 رنز 30.2 اوورز میں پورا کرلیا۔ امین رضا نے 32، ایاز علی نے 22 رنز بنائے۔ ہادی ڈیرو اور اکمل شیرازی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔