پہلگام حملہ کے بعد کشمیر میں اب تک بھارتی فورسز نے پانچ مکانات زمین بوس کردئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
پہلگام حملہ کے بعد سے رہائشی مکانوں کو زمین بوس کئے جانے کے خلاف کشمیری عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہوئے دہشتگردانہ حملے میں 27 افراد ہلاک ہوئے۔ حملے کے بعد بھارتی فورسز نے وادی کشمیر کے پلوامہ، شوپیان اور کولگام اضلاع میں عسکری پسندوں کو نشانہ بنانے کے نام پر عام کشمیریوں کے مکانات منہدم کر دئے۔ بھارتی حکام نے بتایا "یہ کارروائیاں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران انجام دی گئیں۔ یہ کارروائیاں حالیہ دنوں بھارتی ایجنسیز کی جانب سے اٹھائے جا رہے سخت ترین ردعمل میں شمار کی جا رہی ہیں اور ان کا مقصد 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے مہلک حملے کے ذمہ داران کا سراغ لگانا ہے"۔ پلوامہ کے مُرن علاقے میں جمعہ دیر رات گئے احسان الحق شیخ نامی شہری کے دو منزلہ مکان کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔
بھارتی حکام کے الزام کے مطابق ان مکانات کو دھماکہ خیز مواد ذخیرہ اور ممکنہ طور پر پہلگام حملے کے لئے تیار کرنے میں استعمال کیا گیا تھا۔ بھارتی فورسز اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پانچوں گھروں پر کارروائیاں مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں، جو ان مکانات کو عسکری سرگرمیوں کے ساتھ جوڑتی ہیں۔ احسان الحق شیخ کا مکان دھماکے سے منہدم کرنے سے آس پڑوس کے کئی دیگر مکانات کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔ پہلگام حملہ کے بعد سے رہائشی مکانوں کو زمین بوس کئے جانے کے خلاف کشمیری عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ کشمیریوں کا کہنا تھا کہ کسی ایک فرد کی سزا دوسرے انسان کو کیسے دی جاسکتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
بنوں: ایف سی نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، 6 اہلکار زخمی
بنوں(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے تختی خیل علاقے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) نے چیک پوسٹ پر دہشت گرددوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے انہیں فرار ہونے پر مجبور کردیا، حملے میں ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔
بنوں پولیس کے ترجمان عامر خان نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ دہشت گردوں نے تختی خیل کے سرحدی علاقے میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہوئے تاہم ایف سی اہلکاروں کے بروقت اور مؤثر جوابی حملے کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔
عامر خان کے مطابق زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے بنوں میں قائم ملٹری کمبائنڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
Post Views: 4