ہم نے شاہین اور غوری چوک پر سجانے کےلئےنہیں بنائے، وزیر ریلوے
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
راولپنڈی:وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی پریس کانفرنس کا کہنا ہے کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے، فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پہلگام ملبہ پاکستان پر ڈالا جارہا ہے، بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے شاہین اور غوری چوک پر سجانے کیلیے نہیں بنائے۔
راولپنڈی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کی غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی کال بہت کامیاب رہی ہے، ہم فلسطینی بشمول غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے، ہندوستان کے ہاتھوں پر ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں کا خون ہے، گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام مودی نے کیا، سکھوں اور دیگر اقلیتوں کی کمیونیٹیز کا قتل عام ہندوستان کررہا ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ ہندوستان نے کینیڈا میں سرکاری سرپرستی میں ایک سکھ رہنما کا قتل کیا، ہندوستان عالمی سطح پر ایک دہشت گرد ملک کے طور پر جانا جاتا ہے جبکہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے مودی سرکار ہے، ہندوستان کے عوام بھی مودی سے ہوشیار رہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ تھا پہلگام واقعے کے بعد 15 سو سے زائد کشمیری طلباء کو مختلف یونیورسٹیز سے اٹھایا گیا ہے اور اب اُن کےجعلی انکاونٹر کرکے دنیا کو گمراہ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان پر ملبہ ڈالا جارہا ہے، سینکڑوں کشمیریوں کو مختلف جیلوں سے نکال کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ ڈراما کر رچا بھارت ائیر اسرائیک کی پھر اپنے پائلیٹ کو چھڑانے کیلئے منتیں کیں، کشمیر میں زبردستی مسلمانوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے۔ پہلگام کا فالس فلیگ آپریشن کے پیچھے ہندوستان کے مذموم عزائم ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آٹھ لاکھ فوج کی موجودگی میں دہشت گرد کہاں سے آسکتے ہیں، پہلگام واقعہ کے فورا بعد ایف آئی لانچ کی گئی جو فالس فلیگ آپریشن کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ اس فالس فلیگ کی آڑ میں ہندوستان اپنے لوگوں کو کشمیر میں بسانا چاہتا ہے، کشمیری مسلمانوں سے پراپرٹیز چھینی جارہی ہیں، پہلگام بہانہ ہے انڈس واٹر ٹریٹی نشانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو کہنا چاہتے ہیں تم پانی بند کروگے ہم تمہاری سانس بند کرینگے، نیشنل سیکورٹی کونسل نے پوری قوم کی ترجمانی کی ہے، قومی قیادت نے کہا ہے پانی بند کرنا جنگ کی علامت سمجھا جائے گا، ہم نے غوری، غزنوی اور شاہین چوکوں پر رکھنے کیلئے نہیں بنائے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان سرحد پار کرنے کی سوچے بھی نہیں، ہمارے سپہ سالار نے کہا ہے کہ پانی بند ہوا تو سانس بند کرینگے، فضائی حدود بند ہوئی مودی کی چیکھیں نکل گئی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کے تمام ریلوے اسٹیشنز پر فرنٹ ڈیسک قائم کئے ہیں، ہم نے ریلوے کو پاک فوج کے ڈسپوزل پر چھوڑا ہے، پاک افواج کو جہاں ضرورت ہو ریلوے کو استعمال کرسکتے ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ہندوستان کے پانچ دھماکوں کے مقابلے میں چھ دھماکے کئے، کوئی بھی مس ایڈوینچر ہندوستان کے گلے پڑ جائے گا، ہم ایک ذمہ دار ملک ہیں ہم نے اپنے اٹامک اثاثے سنبھال کے رکھے ہیں، انڈیا نے مہم جوئی کی پم پوری قوم یک جٹھ ہو کر لڑینگے، ہمارے سو اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن پاکستان کی سلامتی پر کوئی اختلاف نہیں، ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا اعلان ہے ہم اپنی فوج کے شانہ بہ شانہ لڑینگے، ہم نے ہمت اور حوصلے سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے، جعفر ایکسپریس واقعہ کے بعد ہم نے ایک انڈین دہشت گردو کو پکڑا تھا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے قومی یکجہتی کا پیغام دیا ہے، کچھ ناعاقبت اندیش ابھی بھی دشمن کے بیانیہ کی حمایت کرتے ہیں، ہمارا دفتر خارجہ متحرک ہے، ہمارے وزیر خارجہ مختلف ممالک کئے ساتھ انگیج ہیں، ہم نے سفارتکاری کے ساتھ ساتھ سرحدوں کی حفاظت کا انتظام بھی کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی میڈیا جوکر میڈیا ہے، ہندوستانی میڈیا مودی کے اسکرپٹ پر چل رہا ہے، میرا مشورہ ہے کہ مودی حکومت مسخرا پن چھوڑے اور پہلگام واقعہ پر اپنے عوام کو جواب دے کہ یہ کیسے ہوا، میں اپنے میڈیا، اینکرز، رپورٹرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستانی میڈیا نے ہمیشہ سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ہندوستان فالس فلیگ ا پریشن کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے حنیف عباسی کے ساتھ
پڑھیں:
پہلگام کی طرح کیا غزہ پر کسی کپتان کا بیان آئی سی سی پرداشت کرپائے گی؟
ایوارڈ یافتہ بھارتی صحافی روش کمار نے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران مصافحے کے تنازع پر سخت ردعمل دیا ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر، جس کے 90 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں، گفتگو کرتے ہوئے روش کمار نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ کھیل ہمیشہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے تحت ہوتا ہے، لیکن اگر بھارتی کپتان پاکستانی کپتان سے ہاتھ ہی نہیں ملاتے تو یہ کیسی اسپورٹس مین اسپرٹ ہے۔
کوئی شک نہیں @ravish_journo برصغیر کے سب سے بہترین صحافی ہیں سنئیے ان کا بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستان سے ہاتھ نہ ملانے پر تبصرہ pic.twitter.com/ZfrpnwKU5u
— Kamran Yousaf (@Kamran_Yousaf) September 15, 2025
انہوں نے کہا کہ میچ کھیلا جا رہا ہے، ٹکٹیں بک رہی ہیں، اس سے آمدنی بھی ہو رہی ہے اور پھر عوام کو یہ کہہ کر بہلایا جا رہا ہے کہ کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا۔
’میچ سے قبل پہلگام دہشت گرد حملے میں مارے گئے افراد کی یاد کا حوالہ بھی دیا گیا تھا۔۔۔ایسا لگتا ہے جیسے عوام کو ایک ٹوکن تھما دیا گیا ہو تاکہ وہ اسی کو حب الوطنی سمجھ کر خوش رہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز
روش کمار نے سوال اٹھایا کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا بیان کیا بی سی سی آئی یا آئی سی سی کی منظوری کے بغیر دیا جاسکتا تھا، اگر کسی میچ میں پاکستانی یا کوئی اور کپتان غزہ یا فلسطین پر بیان دے تو کیا آئی سی سی اسے برداشت کرپائے گی۔
ان کے بقول سوریا کمار یادیو کا بیان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اسپورٹس مین اسپرٹ میں سیاست کس حد تک شامل ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں:’اگر پہلگام کا مسئلہ ہے تو جنگ لڑیں‘، راشد لطیف بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر برس پڑے
روش کمار نے مزید کہا کہ جس طرح بھارتی میڈیا کو ’گودی میڈیا‘ کہا جاتا ہے، ویسا ہی حال اب کرکٹ کا بھی دکھائی دے رہا ہے۔
انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دہشت گردی سے نمٹنے کے عزم پر بھارت کوئی اعتراض نہ جتا سکا، تو کیا اس پر بھی بھارتی کپتان کوئی بیان دینا پسند کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپورٹس مین اسپرٹ ایشیا کپ بھارت بھارتی کپتان پاکستان پاکستانی کپتان روش کمار سوریا کمار یادیو شنگھائی تعاون تنظیم غزہ فلسطین مصافحے کا تنازع