ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کا پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز

ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت کا معاہدہ طے پا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل، پاکستان کرپٹو کونسل معاہدے کے ساتھ اشتراک سے پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے، پائیدار کوائن کے استعمال اور ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی۔

اشتراک کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔

اجلاس میں پاکستان کے وزیر خزانہ، اسٹیٹ بینک کے گورنر، ایس ای سی پی کے چیئرمین اور آئی ٹی کے وفاقی سیکرٹری بھی شریک تھے۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد میں زیکری فولک مین، زیکری وٹکوف (جو مشہور کاروباری اسٹیو وٹکوف کے بیٹے اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی ہیں) اور چیز ہیرو شامل تھے۔

وفد نے پاکستان کے وزیراعظم، آرمی چیف، ڈپٹی وزیراعظم، وزیر اطلاعات اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں اور شراکت داری کو باضابطہ شکل دی۔

دونوں کے درمیان شراکت داری پاکستان کے ڈیجیٹل فنانس کی دنیا میں قائدانہ کردار کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بیٹے ایرک ٹرمپ، ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیرن ٹرمپ کی حمایت حاصل ہے۔

صدر ٹرمپ نے خود بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس/ٹوئٹر پر ورلڈ لبرٹی پلیٹ فارم کی حمایت کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر 2024 میں اپنے ایک ٹویٹ میں ورلڈ لبرٹی پلیٹ فارم کے آغاز کو “تاریخی لمحہ” قرار دیا تھا۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل کا مقصد بلاک چین کے ذریعے عالمی مالیاتی نظام میں انقلاب لانا ہے، پاکستان کی حکومت نے جدت کو اپنانے میں پیش قدمی دکھائی ہے۔

پاکستان آنے والے دنوں میں تیزی سے ترقی کرنے والی کرپٹو مارکیٹوں میں سے ایک کے طور پر مزید ابھرے گا۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل اور پاکستان کرپٹو کونسل کے باہمی اشتراک میں بلاک چین مالیاتی مصنوعات کی جانچ کے لیے ریگولیٹری سینڈباکس کا آغاز شامل ہے۔

اشتراک کے تحت ڈی فائی پروٹوکولز کی ذمہ دارانہ ترقی و ترویج کو فروغ دیا جائے گا، حقیقی دنیا کے اثاثوں جیسے رئیل اسٹیٹ اور اجناس کی ٹوکنائزیشن پر کام کیا جائے گا، رقوم کی ترسیل اور تجارت کے لیے اسٹیبل کوائنز کا استعمال بڑھایا جائے گا۔

بلاک چین انفراسٹرکچر اور عالمی قوانین پر مشاورتی خدمات فراہم کی جائیں گی، پاکستان کے نوجوان اور بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت ڈیجٹل پیش رفت کو مزید تقویت دے رہے ہیں۔

اس وقت ملک کی 64 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے، پاکستان دنیا کے بڑے کرپٹو صارف ممالک میں شامل ہے، ملک میں سالانہ تقریباً 300 ارب ڈالر کی کرپٹو لین دین ہو رہی ہے۔

ملک میں تقریباً 2.

5 کروڑ فعال کرپٹو صارفین موجود ہیں۔ موبائل فون کے بڑھتے ہوئے استعمال، مضبوط فری لانسنگ معیشت، اور حکومت کی بلاک چین میں دلچسپی کے ساتھ، پاکستان کے نوجوان ویب 3 انقلاب میں نمایاں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اشتراک کی دستاویز پر دستخطوں کے موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ “پاکستان کے نوجوان اور ٹیکنالوجی سیکٹر ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں۔ ایسی شراکت داریاں سرمایہ کاری، جدت اور بلاک چین معیشت میں عالمی قیادت کے نئے مواقع فراہم کریں گی۔”

پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا کہ “ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ ہمارا تعاون صرف ایک معاہدہ نہیں بلکہ ایک حکمت عملی ہے، جس کا مقصد ہماری نوجوان آبادی کو بااختیار بنانا اور پاکستان کو عالمی مالیاتی مستقبل سے جوڑنا ہے۔”

ورلڈ لبرٹی فنانشل کی قیادت نے کہا کہ “پاکستان کی توانائی، وژن اور صلاحیت اسے دنیا میں ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کے مستقبل کی تعمیر کے لیے ایک بہترین مقام بناتے ہیں”۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانتہا پسند ہندوؤں کا حملہ، موہالی میں کشمیری طالبہ کو ہراساں کیا انتہا پسند ہندوؤں کا حملہ، موہالی میں کشمیری طالبہ کو ہراساں کیا کینیڈا: اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے ہجوم کو کچل دیا، متعدد افراد ہلاک ایران: بندر عباس پورٹ پر دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی بلوچستان کا نوجوان چنائی کے ہسپتال میں چل بسا، بھارت کا میت دینے سے انکار پہلگام فالس فلیگ؛ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کی بھارتی کوشش ناکام دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے کیخلاف وکلا کے دھرنے، گڈز ٹرانسپورٹ بند TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کرپٹو کونسل کے ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ

پڑھیں:

پاکستان کے بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنماؤں میں شامل

— فائل فوٹو

پاکستان کے وزیر برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنماؤں میں شامل ہوگئے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی تازہ ترین تحقیقی رپورٹ میں بلال بن ثاقب کو مشرق و مغرب کے درمیان پل قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلال بن ثاقب کو ان چند عالمی رہنماؤں میں شمار کیا گیا ہے جو کرپٹو، مصنوعی ذہانت اور مالیاتی سفارتکاری کے مستقبل کی تشکیل دے رہے ہیں۔

— فائل فوٹوز

گزشتہ روز شائع ہونے والی رپورٹ میں بلال بن ثاقب کا نام 11 مرتبہ لیا گیا، جو وال اسٹریٹ جرنل کی ان کی قیادت اور عالمی سطح پر ٹیکنالوجی، جیو پولیٹکس، اور ڈیجیٹل فنانس کے سنگم پر ان کے کردار میں گہری دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔ مذکورہ رپورٹ میں ان کا نام دنیا کی معروف شخصیات و سرمایہ کاروں کے ساتھ لیا گیا۔

رپورٹ میں انہیں بلاک چین کے دور کے ایک نئے طرز کے رہنما کے طور پر پیش کیا گیا۔

— فائل فوٹوز

وال اسٹریٹ جرنل نے بلال بن ثاقب کو دنیا کی آزادی کے لیے سفر کرنے والا سفیر قرار دیا اور ان کے بطور سربراہ پاکستان اسٹیٹ کرپٹو کونسل اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین خدمات کو سراہا۔

بلال بن ثاقب حال ہی میں یاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو میں دیکھے گئے، جہاں انہوں نے عالمی رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور مصنوعی ذہانت کے موجدوں سے ملاقاتیں کیں۔

ماہرین کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل میں پاکستان کا ذکر محض علامتی نہیں بلکہ اسٹریٹجک ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کو مشرق وسطیٰ میں اپنی مداخلت کو بند کرنا ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای
  • امریکا جب تک ملعون اسرائیل کی حمایت بند نہیں کرے گا، مذاکرات نہیں کریں گے؛ ایران
  • پاک-بھارت جنگ روکنے کا 57ویں مرتبہ تذکرہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ کسی بھی تعاون سے متعلق امکان کو مسترد کردیا
  • نوبل امن انعام یافتہ ماریا کورینا نے اپنے ہی ملک پر امریکی فوجی کارروائی کی حمایت کر دی
  • افغان حکومت بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی سرپرست ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • پاکستان کے بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنما ئوں میں شامل
  • پاکستان کے بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنماؤں میں شامل
  • کراچی آرٹس کونسل میں 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز
  • کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز
  • جب اسرائیل نے ایک ساتھ چونتیس امریکی مار ڈالے