ورلڈ لبرٹی فنانشل اور پاکستان کرپٹو کونسل کا تاریخی معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: ورلڈ لبرٹی فنانشل (ڈبلیو ایل ایف)، جو کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ڈی سنٹرلائزڈ فنانس (ڈی ای ایف آئی) پلیٹ فارم ہے، نے ہفتہ کے روز پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (ایل او آئی) پر دستخط کیے ہیں۔
اس معاہدے کا مقصد پاکستان میں بلاک چین جدت، اسٹیبل کوائن اپنانے اور ڈی سنٹرلائزڈ فنانس (ڈی فائی) کے انضمام کو تیز کرنا ہے، ڈبلیو ایل ایف کے وفد میں زکری فولک مین، زکری وٹکوف (جو کہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے بیٹے ہیں)، اور چیز ہیرو شامل تھے۔
لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
پاکستان کے فعال اور مثبت انداز نے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ ملک مالیاتی جدت کی نئی لہر کو اپنانے کے لیے پُرعزم ہے، حکومت نے جلد ہی کرپٹو کرنسی کی جامع قانونی حیثیت کے حوالے سے پالیسیاں متعارف کرانے کا عندیہ دیا ہے، جس سے پاکستان کی دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی کرپٹو مارکیٹوں میں پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔
مفاہمتی یادداشت پر دستخط ورلڈ لبرٹی فنانشل اور پاکستان کرپٹو کونسل کے اجلاس کے دوران کیے گئے، اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر خزانہ، کرپٹو کونسل کے سی ای او، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین ایس ای سی پی اور وفاقی سیکرٹری برائے آئی ٹی بھی موجود تھے۔
لاہور: سی سی ڈی کے 3 مبینہ مقابلوں میں بدنام زمانہ ملزمان مارے گئے
پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان تعاون کا دائرہ کار اہم شعبوں پر مشتمل ہے، جن میں ’بلاک چین مالیاتی مصنوعات کی جانچ کے لیے ریگولیٹری سینڈ باکسز کا آغاز‘ ’ڈی فائی پروٹوکولز کی ذمہ دارانہ ترقی کو فروغ دینا‘ ’ رئیل اسٹیٹ اور کموڈیٹیز جیسی حقیقی دنیا کی اثاثوں کی ٹوکنائزیشن کا جائزہ لینا‘ ’رقوم کی منتقلی اور تجارت کے لیے اسٹیبل کوائن ایپلی کیشنز کو وسعت دینا‘ ’بلاک چین انفراسٹرکچر اور عالمی ریگولیٹری رجحانات پر اسٹریٹجک مشاورت فراہم کرنا شامل ہے۔
گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی
پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان اور ٹیکنالوجی سیکٹر ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں۔ اس طرح کی شراکت داریوں کے ذریعے ہم سرمایہ کاری، جدت اور بلاک چین معیشت میں عالمی قیادت کے نئے دروازے کھول رہے ہیں۔
پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ ہمارا اشتراک صرف ایک شراکت داری نہیں بلکہ ایک اسٹریٹجک قدم ہے، جس کا مقصد ہماری نوجوان آبادی کو بااختیار بنانا اور پاکستان کو عالمی مالیاتی مستقبل میں شامل کرنا ہے۔
تھانہ گرین ٹاون کے علاقہ میں 22 سالہ نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کرلیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان کرپٹو کونسل ورلڈ لبرٹی فنانشل پاکستان کے بلاک چین کے لیے
پڑھیں:
ن لیگ کی حکومت نے مفتاح اسماعیل کا اربوں روپے کا سکینڈل بنایا تو انہوں نے بھی اسحاق ڈار کے خاندان کو نشانے پر رکھ لیا، اِشارہ دیا کہ کرپٹو کرنسی میں 100ملین ڈالرکا نقصان ہوا ہے، اگر یہ لڑائی بڑھی تو اور کئی پول کھل سکتےہیں، عثمان شامی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیاپر اسحاق ڈار کےخاندان کے حوالے سےکرپٹوکرنسی میں 100ملین ڈالر کے نقصان کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا کہ یہ سارامعاملہ اس وقت شروع ہواجب طارق فضل چوہدری نےمفتاح اسماعیل پر بہت تابڑ توڑ حملے کیے،طارق فضل چوہدری نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت نشو و نما پروگرام کے تحت مفتاح اسماعیل کی انڈسٹری کواربو ں روپے دئیے گئے۔تو شام کومفتاح اسماعیل نےشرارت کرکے اسحاق ڈار کی طرف اشارہ کیا کرپٹو کرنسی میں 100ملین ڈالر ڈوب گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ لڑائی مزید بڑھی تو مزید کئی پول کھل سکتے ہیں۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سے متعلق بیان کی وضاحت کردی
واضح رہے کہ یہ سارا معاملہ سماء نیوز پر اینکر پرسن ندیم ملک کے پروگرام سےشروع ہواجس میں مفتاح اسماعیل بھی شریک تھے، اس دوران اینکر پرسن نےکہاکہ میں کسی کانام نہیں لیتالیکن ایک بڑے سیاسی گھرانےکے کرپٹو کرنسی میں 100ملین ڈالر ڈوب گئے تو اس کےجواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں نے بھی یہ بات سنی ہے۔
مزید :