نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی بحریہ کا جدید طیارہ بردار جہاز "آئی این ایس وکرانت" اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر بحیرہ عرب سے واپس نیول اسٹیشن کاروار پہنچ گیا ہے۔

سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی این ایس وکرانت اب بھارتی نیول بیس پر لنگر انداز ہے تاہم بھارتی حکام کی جانب سے اس اچانک واپسی کی کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔بھارتی بحری بیڑے  کی واپسی سے متعلق فی الحال کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔آئی این ایس وکرانت بھارت کا جدید ترین اور خود ساختہ ایئر کرافٹ کیریئر ہے۔

پنجات میں پی ٹی آئی حکومت میں      ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع، تفصیلات طلب کرلی گئیں

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر بھارتی بحریہ نے اپنا  طیارہ بردار جہاز "آئی این ایس وکرانت" ریاست کرناٹک کے ساحلی علاقے کاروار کے قریب بحیرہ عرب میں تعینات کیا تھا۔ یہ پیش رفت پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں 26  بھارتی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ 25 اپریل 2025 کی سیٹلائٹ تصاویر میں دیکھا گیا تھا  کہ وکرانت کے ساتھ ایک مضبوط اسٹرائیک گروپ بھی موجود  تھا، جس میں ایک ڈسٹرائر ، ایک فریگیٹ ، ایک اینٹی سب میرین وارشپ اور دیگر معاون جہاز شامل  تھے۔

فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیے : شیخ وقاص

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: آئی این ایس وکرانت

پڑھیں:

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چین اور ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی چین اور ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کی کانفرنس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت سے ہی بہتر عدالتی اصلاحات ممکن ہیں، چیف جسٹس پاکستان

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس میں ایس سی او کے رکن ممالک کے چیف جسٹس صاحبان اور اعلیٰ عدالتی حکام شریک ہوئے، کانفرنس میں عدالتی معاملات سے متعلقہ اہم موضوعات زیرِ بحث آئے۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کانفرنس میں اپنے افتتاحی خطاب میں اہم عدالتی موضوعات پر گفتگو کی، کانفرنس کے دوران چیف جسٹس نے ایران اور ترکیہ کے چیف جسٹسز کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔

کانفرنس کا ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق رکن ممالک نے کانفرنس میں شنگھائی تعاون تنظیم کی اساس کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا۔

کانفرنس میں سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل نظم و نسق پر زور دیتے ہوئے مصنوعی ذہانت اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز کے عدالتی استعمال کی ضرورت کو تسلیم کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق کانفرنس میں ثالثی اور مصالحت جیسے متبادل تنازعاتی حل کے طریقوں اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی ڈھانچے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

کانفرنس میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اور اعلان کیا گیا کہ اگلے سال کانفرنس اسلامی جمہوریہ ایران میں منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں چیف جسٹس پاکستان کا ڈی آئی خان جیل کا دورہ، قیدیوں کے مسائل سنے

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چین کے بعد استنبول روانہ ہوئے جہاں انہوں نے ترکیہ کی آئینی عدالت کی تقریب میں شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان دورہ مکمل وطن پہنچ گئے وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاک بحریہ کی حکمت کے باعث بھارتی طیارہ بردار جہاز بحیرہ عرب سے واپس جانے پر مجبور
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چین اور ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
  • پاک بحریہ کی ایریا ڈینائل حکمت عملی، بھارتی ائیر کرافٹ کیرئیر پسپا
  • بھارت کی جانب سے بغیر بتائے اضافی پانی چھوڑ نےکے بعد دریائے جہلم کی تازہ صورتحال کیا ہے؟
  • حکومت کا موجودہ کشیدہ صورتحال میں سول ڈیفنس کو ہرلحاظ سے فعال کرنیکا اعلان
  • پاک بھارت کشیدہ صورتحال، وزیر داخلہ کا سول ڈیفنس مکمل فعال کرنے کا اعلان
  • کشیدہ صورتحال، سول ڈیفنس کو فعال کرنے کا اعلان
  • چین ، شینزو -20 کے تینوں خلاباز کامیابی کے ساتھ چینی خلائی اسٹیشن میں داخل
  • چین، شینزو -20 کے تینوں خلاباز کامیابی کے ساتھ چینی خلائی اسٹیشن میں داخل
  •    نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے