سکھ لیڈر کا پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران بڑا بیان
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
سٹی42: مشرقی پنجاب میں مقیم دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔ یہ باتیں ایک ممتاز سکھ لیڈر نے پاکستان کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی ھکومت کی حالیہ دھمکیوں کے پس منظر میں کہی ہیں۔
کینیڈا میں مقیم سکھ کمیونٹی کے سینئیر لیڈر گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارتی فوج کو بھارتی پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔
لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام ہی پاک ہے، بھارت کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پنجاب کو عبور کرکے پاکستان پر حملہ کرے۔
گرپتونت سنگھ نے کہا کہ اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر بھارتی مظالم سب پر عیاں ہیں، وہ نریندر مودی ، امت شاہ، جے شنکر اور اجیت دوول کو عالمی قوانین کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات غیر ذمہ دارانہ، جھوٹے اور گمراہ کن، مسترد کرتے ہیں: پاکستان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر مسترد کر دیا۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ سفارتکاروں کو امن و ہم آہنگی کا پیغام دینا چاہئے، پاکستان نے بھارت کی پاکستانی مخالف مہم کو گمراہ کن اور جھوٹا بیانیہ قرار دیا بھارت اپنی سرحدوں سے باہر دہشتگردی کی سرپرستی چھپا نہیں سکتا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم کو بھی عالمی برادری سے نہیں چھپا سکتا۔ پاکستان نے بھارت کو حالیہ اشتعال انگیز اقدامات کا جواز تراشنے سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امن، بات چیت اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے۔