کراچی،لاہور(نیوز ڈیسک)سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں ایکڑ پر لگی گندم کی فصل میں آگ لگنےسے کروڑوں روپے کی گندم جل کر راکھ ہوگئی۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران گندم کی فصل میں آگ لگنےکے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

لودھراں میں دو ہفتوں میں 30 اور حافظ آباد میں ایک ہفتے میں 17 واقعات میں 300 ایکڑ پر گندم جل گئی۔

ساہیوال، ڈی جی خان،سرگودھا،گوجرانوالا، بہاول پور اور شکرگڑھ میں بھی آگ سے کئی ایکڑ گندم جل کر راکھ ہوگئی جس کے باعث کاشت کاروں کا کروڑوں کا نقصان ہوا۔

سندھ میں نوشہرو فیروز میں بھی گندم کی فصل میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا۔

آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں کی جاسکی ہیں تاہم ریسکیو حکام کے مطابق گندم کو آگ لگنے کی عام وجہ گندم کی باقیات کو جلانا ہے جس سے ساتھ کھڑی فصل کو آگ لگ جاتی ہے، بعض اوقات گندم کی فصل کے ساتھ سے گزرتے افراد جلتی سگریٹ کھیتوں میں پھینک دیتے ہیں اس سے بھی آگ لگ جاتی ہے۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ شکرگڑھ میں باراتیوں کی جانب سے کی جانے والی آتش بازی سےگندم کےکھیت میں آگ لگی۔

یکم مئی کو یوم مزدور پر چھٹی کا اعلان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گندم کی فصل ا گ لگنے

پڑھیں:

کراچی: عبداللہ ہارون روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی کے مصروف تجارتی علاقے فوارہ چوک، عبداللہ ہارون روڈ پر واقع ایک معروف شاپنگ سینٹر کی پانچویں منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو لپیٹ میں لے لیا۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی پانچ فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل اور ایک واٹر باؤزر موقع پر روانہ کیے گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا جبکہ اسنارکل کے ذریعے شاپنگ سینٹر کی چھت پر پھنسے ہوئے متعدد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

شہر کی واٹر کارپوریشن نے بھی صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی جہاں سے پانی سے بھرے واٹر ٹینکرز بلاتعطل متاثرہ مقام پر بھیجے جا رہے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شہریوں کو متاثرہ عمارت سے دور رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے۔

رات گئے فائربریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پا لیا جبکہ آگ لگنے کی وجہ اور ممکنہ نقصانات کا تعین تاحال نہیں ہو سکا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، تاہم شاپنگ سینٹر میں موجود قیمتی سامان جل کر خاکستر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی میں دھڑے، کون کس کے ساتھ؟ اختلافات شدت اختیار کر گئے
  • ’پہلگام واقعے کے بعد اب تو سکھ بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں‘
  • تربیلا، منگلا، چشمہ میں قابل استعمال پانی کا کل ذخیرہ 16 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے، ترجمان واپڈا
  • پنجاب میں اسپتالوں کی نجکاری غریب عوام کے ساتھ دھوکہ ہے، حافظ نعیم
  • نئی گندم کی قیمت 2 ہزار روپے فی من، روٹی پھر بھی مہنگی
  • کراچی؛ نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں گھروں کے اندر لگنے سے خاتون اور 5سالہ بچہ زخمی
  • سندھ، پنجاب اور بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ: مدرسہ میں آگ لگنے سے طالبعلم جھلس گیا
  • کراچی: عبداللہ ہارون روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا