Daily Ausaf:
2025-04-28@12:52:35 GMT

قدرتی وسائل سے اقتصادی ترقی کا راستہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT

(گزشتہ سےپیوستہ)
چترال،سوات،مانسہرہ اوربنیرمیں دریائوں کی ریت میں سونے کے ذرات کی موجودگی کی اطلاعات پرپلیسرگولڈکی موجودگی کی نشاندہی پر اس منصوبہ پربھی کام شروع کرنے کا اعلان ہوا ہے۔جی ایس پی نے دربند، مانسہرہ، اور دیگر علاقوں میں جیوکیمیکل اور جیوفزیکل سروے کیے ہیں ۔دیگرمعدنیات کے ذخائرمیں مہمندو وزیرستان میں کرومائٹ،ہزارہ میں فاسفیٹ، مالاکنڈ،ہری پورمیں صابن پتھراورمئیکا شیرون، کوہاٹ ہنگو، کرک میں گیس،تیل،کوئلہ کاوافر ذخیرہ دریافت ہوچکاہے۔اسی طرح ماربل صنعت میں سوات اورمہمندکے عالمی شہرت کاحامل سفید ماربل(زیارت وائٹ)دریافت ہوچکا ہے ۔اس دریافت کے بعد ہزاروں مقامی لوگ کان کنی اورپالشنگ سے منسلک ہیں۔
دیگرذخائرمیں کوہاٹ،شمالی وزیرستان، کرک، ہنگوسے تیل اورگیس،سوات اورمہمندکامشہور ’’زیارت وائٹ ماربل‘‘کے خزائن دریافت ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں ماڑی انرجیز کی شمالی وزیرستان میں انعام ربانی کے طورپرگیس وتیل کی تازہ دریافتیں بھی ہماری منتظرہیں جہاں سے روزانہ70ملین مکعب فٹ گیس اور 310 بیرل کنڈینسیٹ کی پیداوارکا آغاز ہوچکاہے جوملکی خودانحصاری کی طرف اہم پیش رفت ہے۔یادرہے کہ سمندر میں تیل اورگیس کی تلاش میں پاکستانی کمپنیاں ماڑی انرجیز،اوجی ڈی سی ایل اورپی پی ایل اورترکی میں معاہدہ ہوچکاہے اورجلدہی اس سلسلے میں پاکستان کے لئے اچھی خبریں متوقع ہیں۔
پاکستان دنیاکے بڑے نمک برآمد کنندگان میں شامل ہے۔ہمالین پنک سالٹ دنیابھرمیں مقبول ہے۔کھیوڑہ،واری،کالاباغ جیسے علاقوں میں قدرتی نمک کی کانوں کی وجہ سے ساری دنیامیں ایک ممتازمقام کاحامل ہے لیکن ہماری عدم توجہ سے ملک کوجونقصان ہورہاہے، اس کاتذکرہ مضمون کے آخر میں کروں گا۔
پنجاب نمک،کوئلہ اورفولادکے ذخائر سے مالامال ہے۔پنجاب میں معدنیات کاسب سے اہم خطہ سالٹ رینج ہے،جہاں مختلف قدرتی وسائل پائے جاتے ہیں۔ کھیوڑہ کی کان دنیا کی دوسری بڑی کان تصورکی جاتی ہے۔ اسی طرح صوبہ پنجاب میں صنعت وحرفت، تعمیرات کابنیادی کام مال جپسم،کوئلہ،چونااور پتھرکے اہم ذخائرموجودہیں۔
چینی ماہرین نے2015ء میں چنیوٹ میں اعلی معیارکے(لوہے)کے بڑے ذخائردریافت کئے تھے۔جس کاباقاعدہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے چنیوٹ پنجاب میں سونے، تانبے اورلوہے کی دریافت کے اعلان کی تصدیق کرتے ہوئے ملک کی قسمت بدلنے کاعندیہ دیاتھا۔
2015ء میں نوازشریف نے چنیوٹ میں لوہے کے ہزاروں ٹن ذخائرکی موجودگی کاباقاعدہ اعلان کیا۔ اس موقع پرماہرین نے حکومت کومشورہ دیاکہ اس علاقے میں تانبے کے ذخائر پرزیادہ توجہ دی جائے، کیونکہ تانبہ سونے کے ساتھ بطورایسوسی ایٹ دھات نکلتا ہے۔ نوازشریف نے اس موقع پریہ بھی کہاکہ پاکستان کو معدنیا ت اور کوئلے کے ذخائرسے خودکفیل بنایا جا سکتا ہے اوراس سے ملک کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے لیکن نجانے آج تک کیوں سرکاری سطح پرمکمل تفصیلات اورترقیاتی عمل سست روی کاشکاررہا۔
نومبر2024ء میں پنجاب منرل کارپوریشن کے سربراہ ڈاکٹرثمرمبارک مندنے چنیوٹ منصوبے کی چھ سالہ ایکسپلوریشن پراجیکٹ کے نتائج کااعلان کیا۔ اس پراجیکٹ میں 261.

5 ملین ٹن اعلیٰ معیارکے لوہے اور36.5ملین ٹن تانبے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی،چنیوٹ میں سٹیل مل اورکاپرریفائنری سے سالانہ4.5 ملین ٹن99.6 فیصد خالص لوہااور 1.5 لاکھ ٹن خالص تانبہ حاصل کیاجاسکے گا۔تاہم،ڈاکٹرثمرمبارک مندکے مطابق، اس تحقیق میں سونے کی موجودگی سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ایک مرتبہ پھرغیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے لئے اس کوبھی عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کامرکزبنانے کی منصوبہ بندی کااعلان کیاگیاہے۔
تانبہ اورسونے کی موجودگی نے اسے ایک اسٹزٹیجک مقام بنادیاہے لیکن ابھی تک چیلنج باقی ہے کہ صنعتی بنیادوں پرنکاسی کاعمل ابھی تک شروع نہیں ہوسکا۔ پنجاب کے دیگروسائل میں خوشاب اوراس کے گردونواح میں کھادمیں استعمال فاسفیٹ کے ذخائرملکی ترقی میں اپناحصہ ڈالنے کے لئے تیارہیں۔علاوہ ازیں سیمنٹ فیکٹریوں کاخام مال،چوناپتھر اورجپسم وافرمقدار میں موجودہے۔
پاکستان میں وقتافوقتاقیمتی دھاتوں خصوصاً سونے کی دریافت سے متعلق بلندوبانگ دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔حال ہی میں پنجاب کے وزیر معدنیات شیرعلی گورچانی نے اٹک میں700ارب روپے مالیت کے سونے کے ذخائرکی موجودگی کادعویٰ کیاہے،جس نے میڈیااورعوامی حلقوں میں دلچسپی کوجنم دیاہے۔سوال یہ ہے کہ کیایہ محض دعوے ہیں یاواقعی پاکستان سونے جیسی قیمتی دھات سے مالامال ملک بننے کی صلاحیت رکھتاہے؟
پنجاب کے صوبائی وزیرمعدنیات کے مطابق اٹک کے32کلومیٹرکے علاقے میں28لاکھ تولے سوناموجودہے۔اس سونے کی موجودہ مالیت600 سے 700 ارب روپے بنتی ہے۔سابق نگران وزیر ابراہیم حسن مرادکے مطابق یہاں دریائے سندھ اوردریائے کابل کے سنگم پر مقامی افرادمشینوں کے ذریعے سونانکالنے کی کوشش کررہے تھے۔ جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے25کلومیٹرکے علاقے سے500 نمونے حاصل کئے جن میں سونے کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔یہ دعویٰ اگردرست ثابت ہوتاہے تویہ پاکستان کے لئے ایک اہم اقتصادی پیش رفت ہوسکتی ہے،تاہم اس کی مکمل تصدیق اورتجارتی پیمانے پراستفادہ ابھی باقی ہے۔
ماضی میں سیندک اورریکوڈک جیسے منصوبے تکنیکی ومالی وجوہات کی بناپرتاخیرکاشکارہوتے رہے ہیں۔غیرملکی سرمایہ کاروں کی ہچکچاہٹ،خاص طورپر قانونی تنازعات کے باعث، ترقیاتی عمل میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔کھدائی اورکان کنی کے دوران ماحولیات اور مقامی آبادی کے حقوق کاتحفظ بھی ایک چیلنج ہے۔ اکثردعوے میڈیامیں توآتے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد، آزادانہ جانچ یا تفصیلی رپورٹس دستیاب نہیں ہوتیں۔ (جاری ہے)

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی موجودگی سونے کی کے لئے

پڑھیں:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سونے کی عالمی قیمت میں اضافے کا تسلسل رکنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ٹیکنیکل کریکشن اور منافع پر فروخت بڑھنے سے پیر کو فی اونس سونے کی قیمت مزید 16ڈالر کی کمی سے 3ہزار 289 ڈالر کی سطح پر آگئی جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 600روپے کی کمی سے 3لاکھ 47ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 368روپے گھٹ کر 2لاکھ 97ہزار 582روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 497روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 998روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
  • پاکستان کی توجہ طویل مدتی اقتصادی تبدیلی پر مرکوز ہے: وزیرخزانہ
  • پاکستان کی اقتصادی ترقی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ہارورڈ کانفرنس میں بریفنگ
  • لاہور: کاہنہ میں راستہ مانگنے پر فیملی پر بہیمانہ تشدد، دو ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی سے لاہور تک بلٹ ٹرین منصوبہ پنجاب میں ترقی کا سنگ میل ہوگا، اراکین پارلیمنٹ
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزاتوار 27اپریل 2025سونے کی قیمت
  • وزیرِ خزانہ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، اقتصادی پیشرفت، عالمی تعاون اور سرمایہ کاری پر توجہ
  • سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک،ضلع بنوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، آئی ایس پی آر
  • پاکستان کیلئے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں، بھارتی وزیر آبی وسائل کا اعلان، 3 منصوبوں پر کام شروع