مودی سرکار کی بوکھلاہٹ: شعیب اختر کا یوٹیوب چینل بھارت میں بند
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
بھارت نے آزادیٔ اظہار کا گلا گھونٹنے کی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سابق پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا یوٹیوب چینل ملک بھر میں بلاک کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
بھارتی حکام نے الزام عائد کیا کہ یہ چینل پہلگام واقعے کے بعد غلط معلومات اور جھوٹے بیانیے کو فروغ دے رہے تھے۔ ان چینلز کے مجموعی سبسکرائبرز کی تعداد تقریباً 6 کروڑ 30 لاکھ ہے۔
شعیب اختر کے چینل کو دنیا بھر میں 35 لاکھ سے زائد صارفین فالو کرتے ہیں جہاں وہ کرکٹ اور معاشرتی موضوعات پر اپنی دوٹوک اور بے لاگ رائے پیش کرتے ہیں۔
اپنی بات حق اور سچائی کے ساتھ بیان کرنے والے شعیب اختر کی آواز کو دبانا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت میں اختلافِ رائے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔
دنیا بھر میں جمہوریت اور آزادیٔ رائے کے دعویدار بھارت نے ایک بار پھر اپنی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار کر دی ہے۔
جہاں ایک طرف بھارت اقلیتوں کے حقوق سلب کر رہا ہے، وہیں اب وہ بین الاقوامی شخصیات کی آوازوں کو بھی برداشت کرنے سے قاصر دکھائی دے رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مودی سرکار کی ایما پر نیویارک میں احتجاج پاکستانیوں نے ناکام بنا دیا
مودی سرکار کی ایما پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہندوستانیوں کا ٹائمز اسکوائر نیویارک میں احتجاج محب وطن پاکستانیوں نے ناکام بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق یہ نام نہاد احتجاج سرحدی دہشتگردی کے خلاف پہلے سے طے شدہ تھا، بھارت کے اس احتجاج کے پیشِ نظر پاکستانیوں کی کثیر تعداد ٹائمز اسکوائر پہنچ گئی۔
ذرائع نے کہا کہ بھارت کے اس احتجاج کو پاکستانی تارکین وطن اور مقامی افراد نے ناکام بنا دیا، بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار نے سیکڑوں پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بھارت میں بند کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مودی سرکار کا ایجنڈہ بھارتی عوام کو سچ سے دور رکھ کر ہندوتوا کو فروغ دینا ہے۔