وزیراعلیٰ اور گورنر پختونخوا کو افغانستان سے ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دفاع اور خارجہ امور کا معاملہ آئین میں بہت واضح ہے، قانونی و آئینی طور پر افغانستان سے بات چیت کا معاملہ وفاق کا ہے، وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا اگر وہ چاہتے ہیں آزادانہ طور پر افغانستان سے ڈیل کریں تو وفاق اجازت نہیں دے گا، ایسے عمل کی نہ کوئی قانون اور نہ آئین اجازت دے گا، کوئی اپنی رائے کو وفاق پر مسلط نہیں کر سکتا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا وزیراعلیٰ اور گورنر کے پی اگر کوئی رائے دینا چاہتے ہیں تو اجلاسوں میں آکر اپنی رائے اور موقف ضرور دیں، وفاقی حکومت کو آکر بتائیں کہ ان کے نزدیک اس مسئلے کا کیا حل ہو سکتا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: افغانستان سے اجازت نہیں اور گورنر
پڑھیں:
پاک بھارت میچ کرکٹ کے جذبے کے مطابق نہیں کھیلا گیا: اشیش رائے
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) معروف کرکٹ براڈ کاسٹر اشیش رائے نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کرکٹ کے جذبے کے مطابق نہیں کھیلا گیا، جیسے نسل پرستی کے دور میں غیرسفید فارم ٹیمیں جنوبی افریقہ کے خلاف نہیں کھیلتی تھیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ٹیم کسی مقابلے میں شرکت کرتی ہے تو کھیل کی روح کے مطابق برتاؤ کرنا چاہیے۔
اشیش رائے کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ بھارتی کرکٹ حکام نے حکومت کے حکم پر غیراخلاقی رویہ اپنانے کا کہا۔ یہ سراسر منافقت ہے کہ آپ میچ کھیلیں لیکن مخالف ٹیم سے مصافحہ نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز، ایم سی سی سے درخواست ہے کہ کرکٹ کے میدان میں کشیدگی کو روکیں۔
Post Views: 6