امریکہ بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے نظام میں سب سے بڑا تخریب کار ہے،چین کی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
امریکہ بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے نظام میں سب سے بڑا تخریب کار ہے،چین کی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :حال ہی میں، امریکی محکمہ خارجہ نے ہتھیاروں پر کنٹرول، عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ کی نام نہاد تعمیلی رپورٹ 2025 جاری کی ہے ۔ اس سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی حکومت نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی مذکورہ نام نہاد رپورٹ جاری کی ہے جس میں اسلحے کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے میدان میں اپنے منفی رجحانات کو نظرانداز کرتے ہوئے دوسرے ممالک کو بدنام کیا گیا ہے اور بے جا الزامات لگائے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ کی طرح اس رپورٹ کو مسترد کرتا ہے ،اس کی مذمت کرتا ہے اور اس پر اپناشدید احتجاج ریکارڈ کرواتا ہے ۔گو جیاکھون نے کہا کہ حالیہ برسوں میں امریکہ نے بھرپور طریقے سے فوجی طاقت کو وسعت دی ہے ، بڑی طاقتوں کے درمیان تصادم کو ہوا دی ہے اور عالمی اور علاقائی تزویراتی استحکام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
امریکہ بین الاقوامی نظام، قواعد و ضوابط اور ذمہ داریوں کو نظر انداز کرتے ہوئے معاہدوں کو پامال کرکے بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے نظام کا سب سے بڑا تخریب کار ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی جانب سے’’تھیئَے شیئن جیاؤ، نیو عہ جاؤ کی کورل ریف ایکو سسٹم سروے رپورٹ‘‘جاری اگلی خبرچینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کریں گے ، چینی صدر چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کریں گے ، چینی صدر چین کی جانب سے’’تھیئَے شیئن جیاؤ، نیو عہ جاؤ کی کورل ریف ایکو سسٹم سروے رپورٹ‘‘جاری ’’کام،کام ،اور کام‘‘،اپنے ہاتھوں سے خوشحالی کی تخلیق بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر: ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت مزید کم ہونے کا امکان ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کا پاکستان کرپٹو کونسل کیساتھ معاہدہ طے پاگیا چین میں پہلی سہ ماہی میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے منافع میں اضافہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاو بین الاقوامی چین کی
پڑھیں:
بھارت، پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کو وزارت خارجہ میں داخل ہونے نہیں دیا گیا
فائل فوٹوبھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھارتی وزارت خارجہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں واپس بھیج دیا گیا۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی میں سوار ہوکر ایک اہلکار دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی وزارت خارجہ کے ساوتھ بلاک آئے تھے۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہائی کمیشن کے یہ اسٹاف رکن پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کو بھیجے گئے کسی خط سے متعلق اپ ڈیٹ لینے آئے تھے مگر انہیں بتایا گیا کہ متعلقہ عملہ موجود نہیں ہے۔
اہلکار کو دفتر خارجہ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر اہلکار اسی گاڑی میں واپس چلے گئے۔
جیو نیوز اپنے زرائع سے بھارتی ٹی وی کی اس خبر کی تصدیق نہیں کرسکا۔