چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کی صورتحال  اور رجحان واضح ہو رہا ہے، رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز


بیجنگ :چینی وزارت تجارت نے پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے  متعلق اعداد و شمار جاری کیے ۔ پہلے تین مہینوں میں، ملک بھر میں نئے قائم غیر ملکی سرمایہ کاری والے کاروباری اداروں میں گذشتہ سال کی نسبت 4.

3 فیصد اضافہ ہوا۔ غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال میں سال بہ سال 10.8 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اگرچہ اس میں کمی آئی ہے ، لیکن یہ کمی جنوری -فروری کے مقابلے میں 9.6 فیصد پوائنٹس کم تھی بلکہ مارچ میں استعمال ہونے والے غیر ملکی سرمائے کی مقدار میں گذشتہ سال کی نسبت 13.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا،

جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی سرمائے کواستعمال کرنے کا رجحان آہستہ آہستہ واضح ہو رہا ہے۔ ڈھانچے کے لحاظ سے ای کامرس سروسز، بائیو فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ، ایرو اسپیس اور آلات کی مینوفیکچرنگ سمیت شعبوں میں غیر ملکی سرمایے کے حقیقی استعمال میں بالترتیب 100.5 فیصد، 63.8 فیصد اور 42.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے ذرائع زیادہ متنوع ہوتے جا رہے ہیں۔ پہلی سہ ماہی میں ، چین میں آسیان اور یورپی یونین کی جانب سے سرمایہ کاری میں بالترتیب 56.2فیصد اور 11.7فیصد کا اضافہ ہوا ، اور سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کی جانب سے سرمایہ کاری میں 60فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا (بشمول  آزاد  بندرگاہوں کے ذریعے سرمایہ کاری کے اعداد و شمار)۔ روایتی طور پر یورپ اور امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے سے لے کر اپنے”دوستوں کے دائرے” کو وسعت دینے تک ، چین بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے میں زیادہ لچکدار اور پراعتماد ہوگیا ہے۔ 

سرمایہ معقول اور منافع طلب ہے۔ سب سے پہلے غیر ملکی سرمایہ کار چین میں سرمایہ کاری پر منافع کی بہتر شرح کو دیکھتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں، چین میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی شرح تقریباً 9فیصد رہی ہے، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے. جنوبی چین میں امریکن چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک سروے کے مطابق سروے میں شامل کمپنیوں کا عام ماننا ہےکہ وہ چین میں سرمایہ کاری پر بہترین منافع حاصل کر سکتی ہیں اور تقریباً  90  فیصد امریکی کمپنیاں چین میں منافع بخش ہیں۔ سروے میں شامل 54 فیصد کمپنیوں کا کہنا تھا کہ وہ امریکی تجارتی محصولات سے منفی طور پر متاثر ہوئی ہیں جبکہ 58 فیصد غیر ملکی کمپنیوں اور 45 فیصد امریکی کمپنیوں نے چین کو سرمایہ کاری کے لئے دنیا میں اپنی سرفہرست یا سرفہرست پہلے تین درجات کے طور پر قرار دیا ہے۔  وقت ثابت کرے گا کہ “چین غیرملکی تاجروں کے لئے سرمایہ کاری کی  ایک مثالی، محفوظ اور پُر امید منزل تھا ، ہے اور رہے گا۔ 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامید ہے کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات کے ذریعے موجودہ اختلافات کو حل کریں گے،چینی وزارت خارجہ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے  خواب کو حقیقت میں تبدیل کریں گے ، چینی صدر امریکہ بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے نظام میں سب سے بڑا تخریب کار ہے،چین کی وزارت خارجہ چین کی جانب سے’’تھیئَے شیئن جیاؤ، نیو عہ جاؤ کی کورل ریف ایکو سسٹم سروے رپورٹ‘‘جاری ’’کام،کام ،اور کام‘‘،اپنے ہاتھوں سے خوشحالی کی تخلیق بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر: ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت مزید کم ہونے کا امکان ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کا پاکستان کرپٹو کونسل کیساتھ معاہدہ طے پاگیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری چین میں

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وزارتوں میں تکنیکی ماہرین کی تعیناتی اور سرمایہ کاری حکمت عملی پر اجلاس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت 25 جولائی کو ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزارتوں اور محکموں میں تکنیکی ماہرین کی تعیناتی اور بیرونی سرمایہ کاری پر حکمت عملی کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ وفاقی حکومت کی ادارہ جاتی اصلاحات اور معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں میں میرٹ کی بنیاد پر ماہرین کی تعیناتی اور سرکاری اداروں کی رائیٹ سائزنگ کے ایجنڈے پر پوری شدت سے عمل جاری ہے۔ اجلاس میں تکنیکی ماہرین کی 15 آسامیوں پر تعیناتی کی کامیاب تکمیل اور مزید 47 آسامیوں کی تعیناتی کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس اجلاس میں وفاقی وزرائ احسن اقبال، احد خان چیمہ، اعظم نذیر تارڑ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، اور حکومت کی جانب سے مختلف اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم پیشرفت پر بات چیت کی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے سینیٹر حافظ عبد الکریم کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، سید مصطفی کمال
  • اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ، اکاؤنٹس اور ڈیفنس سرٹیفکیٹ کے شرح منافع میں کمی
  • پاکستان میں الیکٹرک اور ہائبریڈ گاڑیوں کی صنعت میں ترقی، بی وائی ڈی کے بڑے منصوبے کا انکشاف
  • وفاقی حکومت نے قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں تبدیلی کر دی
  • تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی: امریکا نے پاکستان سے دوطرفہ تعاون بڑھانے کا خواہش ظاہر کردی
  • صدر کی سعودی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت
  • وفاقی حکومت نے بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردی
  • وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وزارتوں میں تکنیکی ماہرین کی تعیناتی اور سرمایہ کاری حکمت عملی پر اجلاس
  • سعودی عرب اور شام کے درمیان 24 ارب ریال کے سرمایہ کاری معاہدے، اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز