بیسویں چائنا فلم ہوابیاؤ ایوارڈز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
بیجنگ :چینی فلموں کے اعلیٰ ترین اعزاز کی حیثیت سے ، بیسویں چائنا فلم ہوابیاؤ ایوارڈز کا اعلان صوبہ شان دونگ کے شہر چھنگ داؤ میں کیا گیا۔ فلمی ایوارڈز کے لحاظ سے’’آرٹیکل 20‘‘ سمیت 10 فلموں نے شاندار فیچر فلم ایوارڈ جیتا، فلم’’بیانڈ دا کلاؤڈس‘‘ نے آؤٹ اسٹینڈنگ رورل تھیم فلم ایوارڈ جیتا اور’’ا سنو لیپرڈ‘‘ نے آؤٹ اسٹینڈنگ مائنارٹی تھیم فلم ایوارڈ جیتا۔ فلم’’نیژہ 2‘‘ کو 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول کے بعد سے ملکی اور غیر ملکی مارکیٹ میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں، قومی فلم بیورو نے ” اسپیشل کنٹری بیوشن فلم ” کا اعزازی سرٹیفکیٹ دیا ۔ہوابیاؤ ایوارڈ چینی فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا اعزاز ہے جسے قومی فلم بیورو کے زیر اہتمام منتخب اور پیش کیا جاتا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سنٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ہیڈ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی اور 10 بہترین فلموں اور فلم ’’نیژہ 2 کو ایوارڈز سے نوازا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
74 فیصد پاکستانی ملکی حالات سے پریشان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:پاکستان کا کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس پاک بھارت کشیدگی سے پہلے والی پوزیشن پرآگیا ہے پاکستان رینکنگ میں ترکیہ سے بہتر لیکن دیگرعلاقائی ملکوں سے پیچھے ہے۔ ایپ سوس نے کنزیومرکانفیڈنس انڈیکس سروے جاری کردیا ہے، سروے کے مطابق 30 فیصدپاکستانیوں نے پاکستان کے آگے بڑھنے کی سمت درست قرار دی ہے، ہر 4 میں سے ایک پاکستانی شہری کو یقین ہے ملک درست ٹریک پرہے، 74 فیصد کے خیال میں پاکستان کے حالات درست سمت میں نہیں۔
سروے رپورٹ کے مطابق 64 فیصد شہریوں نے مہنگائی کو سب سے زیادہ پریشان کن مسئلہ قرار دیا، بیروزگاری سے تنگ افراد کی شرح میں 7 فیصد اضافہ ہوا،غربت سے تنگ افراد کی شرح چھ فیصد بڑھ کر 33 فیصد رہی ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے تنگ افراد کی شرح میں 6 فیصد کمی آئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اضافی ٹیکسزسے پریشان افرادکی شرح 8 فیصد کمی سے 7 فیصد رہی، 16 فیصد کے خیال میں معیشت مضبوط جبکہ 61 فیصد نے معیشت کوکمزور قراردیا صرف بارہ فیصد پاکستانی عام گھریلو یا ذاتی استعمال کی خریداری کو آسان سمجھتے ہیں جبکہ 88 فیصد شہریوں نے عام گھریلو اشیا کی خریداری کو مشکل قرار دیا ،ہر 10 میں سے دو پاکستانی ملازمت یا کاروبار محفوظ رہنے کے بارے میں پرامید ہیں، جاب سیکورٹی کااحساس 30 فیصد سے کم ہو کر 19 فیصد پر آگیا۔