بیسویں چائنا فلم ہوابیاؤ ایوارڈز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
بیسویں چائنا فلم ہوابیاؤ ایوارڈز کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی فلموں کے اعلیٰ ترین اعزاز کی حیثیت سے ، بیسویں چائنا فلم ہوابیاؤ ایوارڈز کا اعلان صوبہ شان دونگ کے شہر چھنگ داؤ میں کیا گیا۔ فلمی ایوارڈز کے لحاظ سے’’آرٹیکل 20‘‘ سمیت 10 فلموں نے شاندار فیچر فلم ایوارڈ جیتا، فلم’’بیانڈ دا کلاؤڈس‘‘ نے آؤٹ اسٹینڈنگ رورل تھیم فلم ایوارڈ جیتا اور’’ا سنو لیپرڈ‘‘ نے آؤٹ اسٹینڈنگ مائنارٹی تھیم فلم ایوارڈ جیتا۔
فلم’’نیژہ 2‘‘ کو 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول کے بعد سے ملکی اور غیر ملکی مارکیٹ میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں، قومی فلم بیورو نے ” اسپیشل کنٹری بیوشن فلم ” کا اعزازی سرٹیفکیٹ دیا ۔ہوابیاؤ ایوارڈ چینی فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا اعزاز ہے جسے قومی فلم بیورو کے زیر اہتمام منتخب اور پیش کیا جاتا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سنٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ہیڈ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی اور 10 بہترین فلموں اور فلم ’’نیژہ 2 کو ایوارڈز سے نوازا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر’’کام،کام ،اور کام‘‘،اپنے ہاتھوں سے خوشحالی کی تخلیق ’پاکستانیوں کو نکال رہے ہیں تو عدنان سمیع کا کیا ہوگا؟‘ سوال پر گلوکار کو مرچیں لگ گئیں فواد خان کی فلم ’’عبیرگُلال‘‘ کے گانے یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیے گئے اداکارہ عفت عمر نے پنجاب حکومت کا معاون برائے ثقافت کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی ٹک ٹاکر کے ساتھ وائرل ویڈیو، پولیس اہلکار کی شناخت ہوگئی عدالت نے خلیل الرحمان کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے والے ملزمان کو سزائیں سنا دیں معروف کامیڈین اداکار جاویدکوڈو انتقال کرگئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
بڑی خوشخبری ، یکم مئی سے پنشن میں اضافے کا اعلان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ای او بی آئی پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، یکم مئی سے پنشن میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین جنید اکبر کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں وزارت اوورسیزپاکستانی کے آڈٹ پیراز اور وزارت کے مالی سال2022-23 کے 11 آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔سماء ٹی وی کے مطابق حکام نے بتایا کہ ای او بی آئی نے 2 ارب 79 کروڑ روپے کی فیک پنشنرز کو ادائیگی کی گئی، او بی آئی کے فنڈ کی مالیت 600 ارب روپے ہے۔
ایک کروڑ کاروبارہیں 10 ملازمین والےادارےکوپنشن فنڈمیں شامل کیا جاتا ہے ، آڈٹ میں الزم لگایا ہے کہ ملازمین کی عمر میں تبدیلی کر کے 5 ہزار افراد کو پنشن دی ، ہمارا محکمہ 1976 سے قائم ہے اور نادراسے پہلے کا ہے ، شناختی کارڈ کی تاریخ پیدائش کے سوا ہم دیگر ذرائع سے بھی عمر چیک کرتے ہیں۔
جنید اکبر نے سوال کیا یہ بتائیں کیامیٹرک کی سند اور شناختی کارڈ پرعمر الگ الگ ہو سکتی ہے ، سیکریٹری اوورسیز نے بتایا کہ اب شناختی کارڈ پر ہی پنشن کیس کو سیٹل کیا جائے گا، ای او بی آئی کی پنشن یکم مئی سے بڑھائی جائے گی۔
سیکریٹری اوورسیز کا مزید کہنا تھا کہ آڈٹ حکام نے 8 لاکھ میں سے 5 ہزار پنشنرز کےکوائف کو غلط کہا، آڈٹ حکام نےپنشن کے ڈیٹا پرڈیٹ آف برتھ کاچیک لگاکر یہ ڈیٹا حاصل کیا، یہ پنشنرز 1950 اور 1960 کی تاریخ پیدائش والے ہیں اور یہ پنشنرز شناختی کارڈ اور نادرہ سے پہلے دور کے ہیں۔
ریاض فتیانہ نے کہا کہ امریکا کے لیبر ڈیپارٹمنٹ میں 4 ارب ڈالر کا فراڈ سامنے آیا ہے، ابھی ٹیکنالوجی کے استعمال سے مزید حقائق سامنے ائیں گے ،ای او بی آئی میں کتنےاصل پنشنرز زندہ ہیں اس کو چیک کریں،امریکا میں فراڈ ہو سکتا ہے تو ہم بہت پیچھے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے وزارت اوورسیز پنشنرز کے ڈیٹا کا مکمل چیک کر کےآگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔
مزیدپڑھیں:ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے بھارت چھوڑنے کی وجہ سامنے آ گئی